راولپنڈی بورڈ ،انٹرمیڈیٹ کے ضمنی امتحانات 22اکتوبر سے شروع ہوں گے

ہفتہ 13 اکتوبر 2018 16:42

راولپنڈی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 13 اکتوبر2018ء) راولپنڈی بورڈ آف انٹرمیڈیٹ کے زیر اہتمام انٹرمیڈیٹ کے ضمنی امتحانات 22اکتوبر سے شروع ہوں گے ۔

(جاری ہے)

بورڈ آف انٹرمیڈیٹ اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن راولپنڈی کے ترجمان ارسلان چیمہ نے اے پی پی کو بتایاکہ انٹرمیڈیٹ ضمنی امتحانات کے شفاف انعقاد کے لیے تمام انتظامات مکمل کر لیے گئے ہیں اور طلباء کو رولنمبر سلپس کا اجراء کر دیا گیاہے ۔انہوںنے قومی خبر ایجنسی کو بتایاکہ مزید معلومات کے لیے بورڈ ہذا کی ویب سائٹwww.biserawalpindi.edu.pk وزٹ کی جا سکتی ہے یا کسی بھی دشواری کی صورت میں کنٹرولر امتحانات کے ٹیلی فون نمبر051-5450917 ، 051-5450918 یا انٹر برانچ کے ٹیلی فون نمبر 051-5450920 پر رابطہ کیا جاسکتا ہے۔

متعلقہ عنوان :