لاہور،وزیراعلیٰ پنجاب نے حضوری باغ میں مولسری کا پودا لگا کر صاف ،سرسبز پاکستان مہم کا باقاعدہ آغاز کیا

ہفتہ 13 اکتوبر 2018 17:18

لاہور،وزیراعلیٰ پنجاب نے حضوری باغ میں مولسری کا پودا لگا کر صاف ،سرسبز ..
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 13 اکتوبر2018ء) وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے لاہور کے تاریخی حضوری باغ میں مولسری کا پودا لگا کر صاف اورسرسبز پاکستان مہم کا باقاعدہ آغاز کیا۔ چیف سیکرٹری ،معروف کرکٹرانضمام الحق اورسکول کے ایک طالبعلم نے مولسری ،مہاگنی اورکھیرنی کے پودے لگائے۔وزیراعلیٰ نے پتوں کو جھاڑو سے صاف کیا اور صفائی مہم کا علامتی افتتاح کیا ۔

(جاری ہے)

وزیراعلیٰ نے صابن کے ساتھ ہاتھ دھوکرشہریوں کو ذاتی صفائی پر توجہ دینے کا پیغام بھی دیا ۔وزیراعلیٰ نے دورکھڑے صحافیوں کو قریب بلالیا اوران سے گفتگو کی۔بعدازاں وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے پرچم لے کر کھڑے سکاؤٹس اوردیگر طلبہ سے باری باری مصافحہ کیااوران کے گال تھپتھپاکرپیار کیا۔وزیراعلیٰ نے بچوں کو کلین لاہورکی پی کیپ بھی پہنائی ۔ طلبہ اورسکاؤٹس نے پرچم لہرائے اورمہم کی کامیابی کیلئے بھر پور عزم کا اظہار کیا۔