Live Updates

ورثے میں تباہ حال معیشت ملی،ماضی کی حکومتوں نے عوام کا خیال کیا نہ ملک کا:عثمان بزدار

اربوں کے قرضے صحیح خرچ ہوتے تو ملک کی یہ حالت نہ ہوتی‘وفاقی پارلیمانی سیکرٹری جویریہ آہیر سے گفتگو

ہفتہ 13 اکتوبر 2018 17:18

ورثے میں تباہ حال معیشت ملی،ماضی کی حکومتوں نے عوام کا خیال کیا نہ ملک ..
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 13 اکتوبر2018ء) وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے کہا ہے کہ تحریک انصاف کی حکومت نے مسائل کے حل کیلئے تیز رفتاری سے اقدامات کئے ہیں - قوم کو عمران خان کی صورت میں ایماندار قیادت ملی ہے اور عمران خان پاکستان کو خوشحال، ترقی یافتہ اور پرامن بنائیں گی-وہ وزیر اعلی آفس میں وفاقی پارلیمانی سیکرٹری جویریہ ظفر آہیرسے گفتگو کر رہے تھے جنہوں نے ان سے ملاقات کی- ملاقات میں ترقیاتی کاموں اور دیگر امور پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا- وزیراعلیٰ نے کہا کہ ورثے میں تباہ حال معیشت ملی ہی-ماضی کی حکومتوں نے پاکستان کے عوام کا خیال کیا نہ ملک کا-اربوں کے قرضے اگر صحیح طریقے سے خرچ ہوتے تو ملک کی یہ حالت نہ ہوتی- انہوں نے کہا کہ انہوں نے کہا کہ عوام کی توقعات کو ہر قیمت پر پورا کریں گے اور نیا پاکستان بنائیں گے۔

Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات