احتساب عدالت نے ڈاکٹر عاصم و دیگر کے خلاف 17 ارب روپے کی کرپشن سے متعلق ریفرنس کی سماعت 20اکتوبر تک ملتوی کردی

ہفتہ 13 اکتوبر 2018 17:20

احتساب عدالت نے ڈاکٹر عاصم و دیگر کے خلاف 17 ارب روپے کی کرپشن سے متعلق ..
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 13 اکتوبر2018ء) احتساب عدالت نے ڈاکٹر عاصم و دیگر کے خلاف 17 ارب روپے کی کرپشن سے متعلق ریفرنس کی سماعت 20اکتوبر تک ملتوی کردی ہے ۔

(جاری ہے)

ہفتہ کو ذوہیر صدیقی،شعیب وارثی و دیگر ملزمان احتساب عدالت میں پیش ہوئے جہاں نیب کی جانب سے گواہ پیش نہ کرنے پر سماعت 20 اکتوبر تک ملتوی کرتے ہوئے نیب کے گواہ کو حاضری یقینی بنانے کی ہدایت کردی،ڈاکٹر عاصم نے علاج کے لئے بیرون ملک جانے کی اجازت لے رکھی ہے ،ملزمان پر گیس کے ٹھیکوں کی مد میں 17 ارب روپے کی کرپشن کا الزام ہے ۔