بنگلہ دیش کا زمبابوے کے خلاف ون ڈے انٹرنیشنل سیریز کیلئے ٹیم کا اعلان، فضل محمود پہلی بار طلب، سیف الدین کی دوبارہ واپسی، سومیا سرکار ڈراپ

ہفتہ 13 اکتوبر 2018 17:56

بنگلہ دیش کا زمبابوے کے خلاف ون ڈے انٹرنیشنل سیریز کیلئے ٹیم کا اعلان، ..
ڈھاکہ ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 13 اکتوبر2018ء) بنگلہ دیش نے رواں ماہ زمبابوے کے خلاف شیڈول ون ڈے انٹرنیشنل کرکٹ سیریز کیلئے سکواڈ کا اعلان کر دیا، ان کیپڈ بلے باز فضل محمود اور محمد سیف الدین کو فٹنس مسائل کا شکار تمیم اقبال اور شکیب الحسن کی جگہ سکواڈ میں طلب کیا گیا ہے، تمیم اقبال متحدہ عرب امارات میں منعقدہ ایشیا کپ کے دوران کلائی کی انجری کا شکار ہوئے تھے جبکہ شکیب انگلی کی انجری کے باعث تین ماہ تک کرکٹ میدانوں سے باہر ہیں، کپتان مشرفی مرتضیٰ اور وکٹ کیپر بلے باز مشفق الرحیم نے انجری مسائل کے باوجود اپنی دستیابی ظاہر کی جس کے بعد دونوں کو سکواڈ کا حصہ بنایا گیا، سومیا سرکار کو نظرانداز کر دیا گیا۔

(جاری ہے)

بنگلہ دیش اور زمبابوے کے درمیان ون ڈے سیریز کا آغاز 21 اکتوبر سے ہو گا۔ اعلان کردہ سکواڈ کپتان مشرفی مرتضیٰ، لٹن داس، امرالقیس، نظم الحسین شانتو، مشفق الرحیم، محمد متھن، محموداللہ، عارف الحق، مہدی حسن میراز، مستیض الرحمان، نظم الاسلام، روبیل حسین، ابوحیدر، محمد سیف الدین اور فضل محمود پر مشتمل ہے۔