Live Updates

ملک کے معاشی حالات اچھے نہیں ،اس سے پہلی حکومت کی کارگردگی بھی اچھی نہیں تھی،خورشید شاہ

عمران خان کہتے تھے 28 ہزار بلین قرض ملک پر تباہی ہے مگر ان کی غلط پالیسیوں کی وجہ سے ایک ہی دن میں8سو بلین قرضے زیادہ ہوگئے، میڈیا سے گفتگو

ہفتہ 13 اکتوبر 2018 17:56

ملک کے معاشی حالات اچھے نہیں ،اس سے پہلی حکومت کی کارگردگی بھی اچھی ..
سانگھڑ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 13 اکتوبر2018ء) پیپلز پارٹی کے مرکزی رہنمااور سابق اپوزیشن لیڈرسید خورشید احمد شاہ نے کہاہے کہ ملک کے معاشی حالات اچھے نہیں ہیں اور اس سے پہلی حکومت کی کارگردگی بھی اچھی نہیں تھی،عمران خان کہتے تھے 28 ہزار بلین قرض ملک پر تباہی ہے مگر عمران خان کی غلط پالیسیوں کی وجہ سے ایک ہی دن میں8سو بلین قرضے زیادہ ہوگئے۔

ہفتہ کو سید خورشیدشاہ سانگھڑ کے ضلعی چیئرمین خادم حسین رند کے والد رئیس الطاف حسین رند کی وفات پر تعزیت کی ۔اس موقع پرمیڈیا سے بات چیت میںخورشید شاہ نے کہاکہ عمران خان کہتے تھے کہ میں خود کشی کر لوں گا مگر آئی ایم ایف نہیں جائوں گا اب حکومت آئی ایم ایف کے پاس جارہی ہے آئی ایم ایف جانے سے پہلے ہی حکومت نے ٹیکس لگا دیئے ہیں عمران کی کنٹینر اور گالی گلوچ والی سیاست ہے ،انھوں نے کہا کہ گیس پر 143فیصد ٹیکس بڑھائے گئے ہیں جس کا اثر عام آدمی پر پڑرہا ہے اور ہر چیز پرمہنگی ہو گئی ہے ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہاکہ روٹی 7روپے سے بڑھ کر 10روپے اور دال کی پلیٹ 15 روپے سے بڑ کر30 روپے کی ہوگئی ہے۔ملک میں پہلی مرتبہ پٹرول سے گیس مہنگی ہوگئی ہے جبکہ گیس ہمارے ہاں خود پیدا کی جاتی رہی ہے ۔انہوں نے کہاکہ حکومتی رویہ اب بھی کنٹینر پر چڑ ھا ہوا ہے ایسے ملک نہیں چلتا گالم گلوچ کی زبان بولی جارہی ہے حکومت کو اپنے رویے میں تبدیلی لانی ہوگی۔خورشید شاہ نے کہاکہ چندے سے ڈیم نہیں بنتے میں نے چیف جسٹس کو تجویز دی ہے کہ چندہ جمع کرنے کی بجائے سالانہ بجٹ میں 15 فیصد پی ایس ڈی ڈی فنڈ رکھا جائے۔انہوں نے کہاکہ شہباز شریف ہمارا اپوزیشن لیڈرہے جسے ہم تسلیم کرتے ہیں
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات