و زیر ریلوے شیخ رشید احمد کی ہدایت پر 16 اکتوبر سے موہنجوداڑو اور روہی پسنجر کے نام سے 2 نئی ٹرینوں کا اجراء کیا جائے گا

ہفتہ 13 اکتوبر 2018 18:05

و زیر ریلوے شیخ رشید احمد کی ہدایت پر 16 اکتوبر سے موہنجوداڑو اور روہی ..
لاہور۔13 اکتوبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 13 اکتوبر2018ء) وفاقی و زیر ریلوے شیخ رشید احمد کی ہدایت پر16 اکتوبر سے موہنجوداڑو اور روہی پسنجر کے نام سے 2 نئی ٹرینوں کا اجراء کیا جائے گا۔ تفصیلات کے مطابق موہنجوداڑو پسنجر (213UP/214DN) کوٹری۔ روہڑی۔ کوٹری اور روہی پسنجر (215UP/216DN)سکھر۔ خانپور۔ سکھر کے درمیان چلائی جارہی ہیں۔دونوں ٹرینوں کے کرایوں کا شیڈول یہ ہے۔

(جاری ہے)

موہنجوداڑو پسنجرٹرین کا کوٹری سے روہڑی تک کا کرایہ 320 روپے ہوگا۔ کوٹری سے روہڑی تک کاکل فاصلہ 381 کلومیٹرہے۔کوٹری سے سہون شریف کا کرایہ 150روپے، دادو کا کرایہ 190 روپے ، لاڑکانہ کا 280 روپے اور حبیب کوٹ کا کرایہ 300 روپے ہوگا۔ اسی طرح سکھر اور خانپور کے درمیان چلنے والی روہی پسنجر ٹرین کا سکھر سے خانپور کا فاصلہ 220 کلومیٹر ہے اور اس کا کرایہ 200 روپے ہوگا۔ سکھر سے روہڑی کا کرایہ 25 روپے صادق آباد کا 180 روپے ، رحیم یار خان کا 190 روپے اور خانپور کا 200 روپے ہوگا۔

متعلقہ عنوان :