Live Updates

کلین اینڈ گرین پنجاب مہم کے تحت زیرو ٹالرنس پالیسی اپنائی جائے، ڈپٹی کمشنر

ہفتہ 13 اکتوبر 2018 18:52

پاکپتن۔13 اکتوبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 13 اکتوبر2018ء) کلین اینڈ گرین پنجاب مہم کے تحت زیرو ٹالرنس پالیسی اپنائی جائے , درخت لگانا صدقہ جاریہ ہے ،حکومت شجرکاری مہم کو ایک تحریک سمجھ کر آگے بڑھا رہی ہے اوراس ضمن میں اہداف کے حصول کیلئے مثبت پالیسی اپنائی جائے کیونکہ صاف ستھر اماحول خوبصورت معاشرے کو جنم دیتا ہے، کلین اینڈ گرین پنجاب پروگرام کو کامیابی سے آگے بڑھا رہے ہیں، وزیر اعظم پاکستان عمران خان کی پلانٹ فار پاکستان مہم ملک کو سرسبز و شاداب کرنے کی جانب اہم قدم ہے، درخت لگنے سے پاکستان کا ماحول بہتر ہو گا ، ان خیالات کا اظہار ڈپٹی کمشنر ڈاکٹر احمد افنان نے کلین اینڈ گرین پنجاب مہم کے تحت نکالی واک کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے کیا ، واک میں ایم پی اے ساجدہ یوسف ،ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل بابر سیلمان ، سابقہ ایم پی اے دیوان عظمت سید محمد چشتی ، تحریک انصاف کے ضلعی صدر ریاض ارشد خان نیازی، ڈاکٹر معراج خالد، تحصیل صدرمفتی وجاہت حسین شاہ سمیت مختلف اداروں کے افسران ، اہلکاران و شہریوں کی کثیر تعداد نے شرکت کی، ایم پی اے ساجدہ یوسف نے کہا کہ عوام کی خوشحالی اور ملک کی ترقی سے زیادہ کوئی چیز مقدم نہیں،عوام کی خوشحالی اور ملک کی ترقی کو ہر حال میں یقینی بنانا اولین ترجیح ہیبہت جلدمعیشت کو استحکام دے کر ملک کو ترقی کے راستے پر گامزن کر دیں گے، سابقہ ایم پی اے دیوان عظمت سید محمد چشتی نے کہا کہ وزیر اعظم پاکستان عمران خان کے پروگرام پلانٹیشن فار پاکستان کے دو رس نتائج بر آمد ہوں گے ، ہر شہری پلانٹیشن فار پاکستان اور کلین اینڈ گرین پنجاب مہم کے تحت جاری شجر کاری مہم کے سلسلہ میں پودے لگائیں ،درخت ماحول کو صاف شفاف اور انسانوں کو آکسیجن مہیا کرنے میں کلیدی کردار ادا کرتے ہیں ، تحریک انصاف کے ضلعی صدر ریاض ارشد خان نیازی نے کہا کہ پی ٹی آئی حکومت کا محور عوامی خدمت اور ملک وقوم کی ترقی ہے ، ملک کو ترقی افق پر لے جانا پی ٹی آئی حکومت کا و یثرن ہے ،جس پر پی ٹی آئی حکومت عملی طور پر عمل پیرا ہے، ڈپٹی کمشنر ڈاکٹر احمد افنان نے کہا کہ کلین اینڈ گرین پنجاب کے تحت زیادہ سے زیادہ رقبے پر پودے لگائے جائیں اور صفائی ستھر ائی کے معاملات کو بھی بہتر بنایا جائے ، کسی بھی مقامات پر نظر آنے والے فضلے اور فصلوں کی باقیات کو اٹھایا جائے اور انہیںا حتیا طی تدا بیر کے ساتھ محفوظ مقامات پر تلف کیا جائے ، علاوہ ازیں ڈپٹی کمشنر ڈاکٹر احمد افنان کی زیر قیادت ڈپٹی کمشنر آفس سے بختیار کاکی چوک تک واک نکالی جس میں پی ٹی آئی کی مقامی قیادت اور شہریوں کی کثیر تعداد نے شرکت کی، ڈپٹی کمشنر ڈاکٹر احمد افنان ودیگر نے پودے بھی لگائے۔

Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات