Live Updates

غریب عوام کی خوشحالی کے مشن کو پورا کریںگے، عثمان بزدار

ہفتہ 13 اکتوبر 2018 19:44

غریب عوام کی خوشحالی کے مشن کو پورا کریںگے، عثمان بزدار
لاہور۔13 اکتوبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 13 اکتوبر2018ء) وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدارنے کہا ہے کہ غریب عوام کی خوشحالی کے مشن کو پورا کریںگے۔ چھوٹے کاشتکاروںکیلئے سود سے پاک قرضوں کا پروگرام لائیںگے۔ جنوبی پنجاب کے کاشتکاروں کو ترجیحی بنیادوں پر بلاسود قرضے دیئے جائیںگے۔

(جاری ہے)

وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کی زیرصدارت وزیراعلیٰ آفس میں اجلاس منعقد ہوا،وزیراعلیٰ نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ چھوٹے گھروں کی تعمیرکیلئے بلاسودقرضوں کا پراجیکٹ شروع کرنے پر غور کررہے ہیں۔

پاکستان کے ہر شہری کو غربت سے نکالنا تحریک انصاف کی حکومت کا عزم ہے۔انہوںنے کہاکہ بلاسود قرضوں سے روزگار کے پائیدار مواقع پیدا ہوںگے۔ صاحب استطاعت لوگوں کو دوسروںمیں خوشیاں باٹنی چاہیے۔ اخوت کے چیئرمین ڈاکٹر امجد ثاقب ،ایڈیشنل چیف سیکرٹری،سیکرٹریز زراعت،صنعت اوردیگر متعلقہ حکام بھی موجود تھے ۔ ڈاکٹر امجد ثاقب نے وزیراعلیٰ کو بلاسود قرضوں کے پروگرام پر بریفنگ دی۔
Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات