Live Updates

سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے وزیراعظم عمران خان کو گزشتہ نصف صدی میں آنے والا بڑا لیڈر قرار دے دیا

وزیراعظم عمران خان گزشتہ 50 سال میں پیدا ہونے والے 4 بڑے رہنماوں میں سے ایک ہیں،اپنی رائے دینے کا حق رکھتا ہوں،شاہد خاقان عباسی

Syed Fakhir Abbas سید فاخر عباس ہفتہ 13 اکتوبر 2018 19:22

سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے وزیراعظم عمران خان کو گزشتہ نصف صدی ..
لاہور(اردوپوائنٹ تازہ ترین اخبار-13 اکتوبر 2018ء) :مسلم لیگ ن کے رہنما و سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے وزیراعظم عمران خان کو گزشتہ 5 دہائیوں میں آنے والے 4 بڑے رہنماوں میں سے ایک قرار دے دیا۔تفصیلات کے مطابق وزیر اعظم عمران خان کا شمار دنیا کی چند مسحور کن شخصیات میں ہوتا ہے۔وزیراعظم عمران خان کی شخصیت ایسی ہے کہ ان سے ملنے والا شخص ان سے متاثر ہوئے بغیر نہیں رہتا ۔

یہی وجہ ہے کہ اکثر مخالفین بھی وزیر اعظم کی تعریف کرنے میں پیش پیش رہتے ہیں۔ایسا ہی ایک بیان مسلم لیگ ن کے مرکزی رہنما و سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے دیا ہے جس سے معلوم ہوتا ہے کہ وزیراعظم عمران خان کی شخصیت نے سابق وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی کو بھی اپنی گرفت میں لے لیا ہے۔سابق وزیر اعظم و رہنما مسلم لیگ نے مخالفت کے باوجودوزیراعظم عمران خان کو گزشتہ 5 دہائیوں میں آنے والے 4 بڑے رہنماوں میں سے ایک قرار دے دیا۔

(جاری ہے)

انکا کہنا تھا کہ وزیر اعظم عمران خان پاکستان کی گزشتہ 5 دہائیوں میں آنیوالے چوتھے بڑے لیڈر ہیں۔پاکستان کا سب سے بڑا مسئلہ قیادت کا فقدان ہے، 50 سالہ سیاسی تاریخ میں ہم نے صرف 4 لیڈر پیدا کیے، وہ 4 لیڈر ذوالفقار علی بھٹو، بے نظیر بھٹو، نواز شریف اور آج عمران خان ہیں۔انہوں نے یہ بھی واضح کیا کہ یہ پارٹی پالیسی نہیں بلکہ انکی ذاتی رائے ہے۔

اس حوالے سے انکا کہنا تھا کہ پارٹی کی پالیسی جو بھی ہو، اپنی خود کی رائے دینے کا حق رکھتا ہوں۔یاد رہے کہ ضمنی الیکشن کے قریب سابق وزیر اعظم کا یہ بیان کافی اہمیت کا حامل ہے۔شاہ خاقان عباسی خود بھی اس ضمنی الیکشن میں لاہور کے حلقہ این اے 124 سے الیکشن لڑ رہے ہیں تاہم انکی جانب سے دیا گیا یہ بیان انکی ذاتی رائے قرار دیا جاسکتا ہے۔
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات