سانحہ آرمی پبلک اسکول کی تحقیقات کیلئے ہائیکورٹ جج کی سربراہی میں کمیشن قائم

چیف جسٹس نے سانحہ اے پی ایس کی انکوائری کے لیے کمیشن بنانے کا حکم دیا تھا پشاور ہائیکورٹ کے جج جسٹس محمد ابراہیم خان تحقیقاتی کمیشن کیسربراہ مقرر کیے گئے ہیں جو پشاور ہائیکورٹ کے سینئر جج ہیں ،ْرپورٹ

ہفتہ 13 اکتوبر 2018 20:17

سانحہ آرمی پبلک اسکول کی تحقیقات کیلئے ہائیکورٹ جج کی سربراہی میں ..
پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 13 اکتوبر2018ء) سپریم کورٹ کے حکم کے بعد سانحہ آرمی پبلک اسکول کی تحقیقات کیلئے پشاور ہائیکورٹ کے جج کی سربراہی میں کمیشن قائم ہوگیا۔میڈیا رپورٹ کے مطابق پشاور ہائیکورٹ کے جج جسٹس محمد ابراہیم خان تحقیقاتی کمیشن کیسربراہ مقرر کیے گئے ہیں جو پشاور ہائیکورٹ کے سینئر جج ہیں۔

(جاری ہے)

یاد رہے کہ گزشتہ دنوں چیف جسٹس پاکستان جسٹس میاں ثاقب نثار کی سربراہی میں 3 رکنی بینچ نے اے پی ایس حملے پر از خود نوٹس کیس کی سماعت کی تھی۔

سانحے میں شہید بچوں کے والدین نے کمیشن بنانے کا مطالبہ کیا تھا جس کے بعد سپریم کورٹ نے واقعے کی تحقیقات کیلئے کمیشن قائم کرنے کا حکم دیا تھا جو 6 ہفتوں میں اپنی رپورٹ عدالت میں جمع کرائے گا۔واضح رہے کہ 16 دسمبر 2014 کو پشاور کے آرمی پبلک اسکول پر دہشت گردوں نے حملہ کرکے 150 سے زائد افراد کو شہید کردیا تھا، جن میں زیادہ تعداد معصوم بچوں کی تھی۔