چیف جسٹس نے ملتان ضلعی کچہری کی منتقلی کے معاملے پر جسٹس محمد یاور علی کی سربراہی میں کمیٹی تشکیل دیدی

ہفتہ 13 اکتوبر 2018 22:00

چیف جسٹس نے ملتان ضلعی کچہری کی منتقلی کے معاملے پر جسٹس محمد یاور علی ..
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 13 اکتوبر2018ء) چیف جسٹس پاکستان جسٹس میاں ثاقب نثار نے ملتان ضلعی کچہری کی منتقلی کے معاملے پر چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ جسٹس محمد یاور علی کی سربراہی میں کمیٹی تشکیل دیدی ۔ چیف جسٹس میاں ثاقب نثار کی سربراہی میں اعلیٰ سطحی اجلاس منعقد ہوا جس میں ملتان ضلع کچری کی منتقلی کا معاملہ زیر غور آیا ۔

(جاری ہے)

چیف جسٹس میاں ثاقب نثار نے چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ محمد یاور علی کی سربراہی میں کمیٹی تشکیل دے دی۔کمیٹی میں صدر ملتان ہائیکورٹ بار ، صدرڈسٹرکٹ بار ،کمشنر ملتان ڈویژن ، ڈپٹی کمشنر ملتان سمیت دیگر افسران شامل ہیں۔ملتان میں نئے جوڈیشل کمپلکس میں عدم سہولیات کی فراہمی کی شکایات وصول ہونے پر اس کی منتقلی کا معاملہ زیر غور آیا ۔ ملتان جوڈیشل کمپلیکس میں منتقلی پر وکلاء اور ججز میں اختلافات پیدا ہوگئے تھے۔