بلاول بھٹو زرداری کا پارٹی کے رکنِ سندھ اسمبلی عبدالجبار خان کے بھائی کے انتقال پر گہرے دکھ و افسوس کا اظہار

ہفتہ 13 اکتوبر 2018 22:00

بلاول بھٹو زرداری کا پارٹی کے رکنِ سندھ اسمبلی عبدالجبار خان کے بھائی ..
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 13 اکتوبر2018ء) پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے پارٹی کے رکنِ سندھ اسمبلی عبدالجبار خان کے بھائی عباس خان کے انتقال پر گہرے دکھ و افسوس کا اظہار کیا ہے۔

(جاری ہے)

اپنے تعزیتی پیغام میں پی پی پی چیئرمین نے سوگوار خاندان سے تعزیت و ہمدردی کا اظہار کیا اور دعا کی کہ اللہ تعالی مرحوم کو اپنی جوار رحمت میں بلند مقام اور لواحقین کو صبر جمیل عطا فرمائے۔