ملک ریاض کا کئی سو ارب روپے کے میگا اسکینڈل کے حوالے سے انٹرویو دینے کا اعلان

میں اس حوالے سے کوئی بات نہیں کروں گا،صرف اللہ مالک ہے،جلد ہی اس حوالے سے انٹرویو دوں گا

Syed Fakhir Abbas سید فاخر عباس ہفتہ 13 اکتوبر 2018 22:01

ملک ریاض کا کئی سو ارب روپے کے میگا اسکینڈل کے حوالے سے انٹرویو دینے ..
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 13 اکتوبر2018ء) ملک ریاض نے کراچی میں کئی سو ارب روپے کی زمین کے میگا اسکینڈل کے حوالے سے انٹرویو دینے کا اعلان کردیا۔تفصیلات کے مطابق اس وقت ملک ریاض اپنے مشکل ترین وقت سے گزر رہے ہیں۔ان کے خلاف کراچی کی این ڈی اے والی زمین کا اسکینڈل اربوں روپے کا اسکینڈل ہے۔ یہ کیس اب ملک ریاض کے لیے دن بدن مشکلات پیدا کرتا جارہا ہے۔

اس حوالے سے آج جب ایک صحافی نے ملک ریاض سے پوچھا کہ کیا آپ کو لگتا ہے کہ آپکو دیوار سے لگانے کی کوشش کی جارہی ہے تو اس پر ملک ریاض کا کہنا تھا کہ صرف اللہ مالک ہے۔میں اس پر کوئی بات نہیں کرنا چاہوں گا۔جب ان سے مزید اس حوالے سے پوچھا گیا کہ کیا واقعی آپ نے کوئی خرد برد کی ہے تو ملک ریاض کا کہنا تھا کہ معاملہ عدالت میں ہے اس لیے اس پر کوئی بیان نہیں دوں گا۔

(جاری ہے)

انکا یہ کہنا تھا کہ میں بہت جلد ہی اس حوالے سے انٹرویو میں وضاحت کریں گے۔ویڈیو ملاحظہ کریں۔یاد رہے کہ اس حوالے سے بات کرتے ہوئےگزشتہ روزعامر متین کا کہنا تھا کہ ملک ریاض نے کچھ عرصہ پہلے تھر میں 5 ہزار روپے فی کنال کے ریٹ پر زمین خریدی تھی جسےبعد میں انہوں نے سندھ سرکار کی ملی بھگت کے بعد کراچی میں این دی اے کی زمین سے تبدیل کروا لیا تھا۔

جسٹس اعجاز افضل اس کیس کی سماعت کرتے ہوئے اس تبدیلی کو غیر قانونی قرار دے چکے ہیں۔اس حوالے سے عدالت نے نیب کو بھی تحقیقات کرنے کی اجازت دے دی ہے۔عامر متین کا کہنا تھا کہ این ڈی اے والی اراضی کی قیمت 19 سو ارب روپے ہے اور اسکی تبدیلی ایک بہت بڑا اسکینڈل ہے۔انہوں نے مزید بتایا کہ اگر اس پر نیب کاروائی کرتی ہے تو وزیر اعلیٰ سے لے کر متعدد سیاستدانوں سمیت بڑی تعداد میں سرکاری افسران اور اہلکار دھرے جاسکتے ہیں۔انکا یہ بھی کہنا تھا کہ یہ سب غیر قانونی ثابت ہو چکا ہے تاہم اب اس چیز کا انتظار ہے کہ ملک ریاض اس پر کیا ڈیل کریں گے کیا وہ ہزار ارب دے کر جان چھڑائیں گے یا اس کیس میں مزید کیا ہو سکتا ہے۔