ناردرن ایریاز ٹرانسپورٹ کارپوریشن معاہدے کے مطابق معذور افراد کو کرایوں میں خصوصی رعایت دے،وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان حافظ حفیظ الرحمٰن کی ہدایت

ہفتہ 13 اکتوبر 2018 23:29

ناردرن ایریاز ٹرانسپورٹ کارپوریشن معاہدے کے مطابق معذور افراد کو کرایوں ..
اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 13 اکتوبر2018ء) وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان حافظ حفیظ الرحمٰن نے ناردرن ایریاز ٹرانسپورٹ کارپوریشن نیٹکو میں معذور افراد کو کرایوں میں خصوصی رعایت نہ دینے کی خبریں سامنے آنے کے بعد سختی سے نوٹس لیتے ہوئے نیٹکو حکام کو احکامات جاری کر دئے ہیں کہ وہ خصوصی افراد جن کے پاس معذوری کی تصدیق کرنے والی دستاویزات موجود ہوں انہیں قانون اور ہماری حکومت اور نیٹکو کے درمیان طے پانے والے معاہدے کے مطابق سفری رعایت فراہم کی جائیں۔

اس معاہدے کے تحت ہم نیٹکو کو مطلوبہ فنڈ بھی فراہم کر چکے ہیں ، ایسے خصوصی افراد کو سفری مشکلات سے بچانے کیلئے بھی اقدامات کئے جائیں ۔

(جاری ہے)

وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان نے کہا کہ ہم گلگت بلتستان کو معذور اور خصوصی افراد کیلئے ایک رول ماڈل بنانے کا عزم رکھتے ہیں اور اسی عزم کے تحت ہم کئی ایسے فلاحی منصوبوں پر کام کر رہے ہیں جن کی تکمیل سے ان خصوصی افراد کی زندگیوں میں نمایاں تبدیلی آئے گی، وزیر اعلی گلگت بلتستان نے کہا کہ یہ دور سوشل میڈیا کا دور ہے، ہر چھوٹی بڑی خبر منٹوں سکینڈوں میں ہر طرف پھیل جاتی ہے، لہذا گلگت بلتستان کے تمام ادارے خصوصا معذور اور خصوصی افراد سے جن اداروں کا واسطہ پڑتا ہے وہ اپنے قبلے درست رکھیں اور خدمت کے جذبے کے ساتھ اپنے فرائض سر انجام دیں چونکہ ہر چھوٹی بڑی خبر میری نظروں سے ضرور گزرتی ہے۔

متعلقہ عنوان :