چاند کا ٹکڑا برائے فروخت۔ قیمت ساڑھے چھ کروڑ روپے سے بھی زیادہ

Ameen Akbar امین اکبر ہفتہ 13 اکتوبر 2018 23:49

چاند کا ٹکڑا برائے فروخت۔ قیمت ساڑھے چھ کروڑ روپے سے بھی زیادہ

بوسٹن۔ اگر کسی کو چاند پر جا کر چاند کےٹکڑوں یا چٹانوں کو جمع کرنا ناممکن یا مہنگا لگتا ہے تو وہ اب زمین پر رہتے ہوئے بھی چاند کا ٹکڑا حاصل کر سکتا ہے۔
پچھلے سال چاند کا ایک 12 پاؤنڈ (5.5 کلوگرام) وزنی شہابی پتھر دریافت ہوا تھا، یہ پتھر اب بوسٹسن کے آر آر آکشن پر فروخت کے لیے پیش کر دیا گیا ہے۔ اسے 5 لاکھ ڈالر یا زیادہ کی بولی دینے والے کو فروخت کیا جائے گا۔

جمعرات سے شروع ہونے والی یہ آن لائن نیلامی 18 اکتوبر کو ختم ہوگی۔
آر آر آکشن کے مطابق یہ آج تک دنیا میں پایا جانے والا آج تک کا سب سے بڑا شہابی پتھر ہے۔ اور ان بڑے ٹکڑوں میں سے ایک ہے جو فروخت کے لیے پیش کیے گئے۔
چاند کے اس ٹکڑے کی درجہ بندی NWA 11789 کے طور پر کی گئی ہے اور اسے باؤگابا کے طور پر جانا جاتا ہے۔

(جاری ہے)

یہ ایک سال پہلے موریطانیہ کے دور دراز مقام سے ملا تھا۔

یہ ٹکڑا ہزاروں سال پہلے زمین پر گرا تھا۔ یہ شہابی ٹکڑا مزید 6 ٹکڑوں پر مشتمل ہے جو آپش میں جڑے ہوئے ہیں۔ زمین پر آج تک چاند کے جتنے بھی ٹکڑے پائے گئے ہیں، وہ اخروٹ یا گولف بال سائز کے تھے۔ یہ ٹکڑا اپنے سائز کی وجہ سے بھی اہمیت کا حامل ہے۔
یاد رہے کہ امریکی خلابازوں کی لائی گئی چاند کی چٹانیں امریکی حکومت کی ملکیت ہیں۔ اس لیے  ذاتی عجائب گھروں اور افراد کے لیے یہ نیلامی اچھا موقع ہے کہ وہ بھی چاند کے کسی ٹکڑے کو حاصل کر سکیں۔

متعلقہ عنوان :