ہیکرز نے امریکی محکمہ دفاع کے اہلکاروں کا ڈیٹا چوری کر لیا

اتوار 14 اکتوبر 2018 10:20

واشنگٹن ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 14 اکتوبر2018ء) امریکی فوج کی طرف سے بتایا گیا ہے کہ نا معلوم ہیکرز نے محکمہ دفاع کے سفری ریکارڈز چوری کر لیے ہیں۔ اطلاعات کے مطابق ہزاروں ورکرز کا ذاتی ڈیٹا ان ہیکرز نے چوری کیا ہے۔

(جاری ہے)

جرمن نشریاتی ادارے کے مطابق امریکی حکومت رواں ماہ کے آغاز میں ہتھیاروں کے بڑے نظاموں کو ہیکرز کے حملوں سے محفوظ بنانے کے لیے ناکافی اقدامات پر محکمہ دفاع کو تنقید کا نشانہ بنا چکی ہے۔

امریکی محکمہ دفاع کے ایک اہلکار کے مطابق پینٹاگون کو اس ہیکنگ کے بارے میں چار اکتوبر کو معلوم ہوا تاہم یہ ہیکنگ ممکنہ طور پر کئی ماہ پہلے ہوئی تھی۔ سائبر حملہ آور امریکی محکمہ دفاع کے قریب 30 ہزار اہلکاروں کے ذاتی اور کریڈٹ کارڈ ڈیٹا تک رسائی حاصل کرنے میں کامیاب رہے تھے۔