صومالیہ میں خود حملو ں کے دوران 16افراد ہلاک،36زخمی

اتوار 14 اکتوبر 2018 11:20

موغا دیشو ۔14 اکتوبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 14 اکتوبر2018ء) شورش زدہ صومالیہ میں دو خودکش حملوں میں 16 افراد ہلاک اور 36 سے زائد زخمی ہوگئے۔

(جاری ہے)

عرب نیوز کے مطابق صومالیہ کے جنوب مغربی شہر بیدوہ میں خود کش بمباروں نے ایک ریسٹورنٹ اور ایک کافی شاپ کو نشانہ بنایا جہاں بمباروں نے خود کو دھماکے سے اڑالیا جس کے نتیجے میں 16 افراد ہلاک اور 36 سے زائد زخمی ہوگئے جن میں سے بعض کی حالت تشویشناک ہے جس کے باعث ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ ہے۔پولیس کے مطابق دو خود کش حملہ آوروں نے دو مختلف مقامات پر حملہ کیا، پہلے حملہ میں 7 افراد ہلاک اور 16 زخمی ہوئے جبکہ دوسرے حملہ میں 9 افراد ہلاک اور 20زخمی ہوگئے۔