Live Updates

پی سی بی کی کرکٹ کمیٹی کے لیے سابق کپتان وسیم اکرم اور مصباح الحق کے نام سر فہرست

اتوار 14 اکتوبر 2018 12:50

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 14 اکتوبر2018ء) پاکستان کرکٹ بورڈ کی کرکٹ کمیٹی کے لیے سابق کپتان وسیم اکرم اور مصباح الحق کے نام سر فہرست ہیں۔ذرائع کے مطابق چیئرمین پی سی بی احسان مانی نے کرکٹ کمیٹی میں شامل کیے جانے والے ناموں کے لیے پیٹرن وزیراعظم عمران خان سے مشاورت مکمل کر لی۔

(جاری ہے)

ذرائع کا کہنا ہے کہ وسیم اکرم اور مصباح الحق کے ناموں پر مکمل اتفاق کر لیا گیا ہے جبکہ کمیٹی میں 70 اور 80 کی دہائی کے کرکٹرز کو بھی شامل کیا جا سکتا ہے۔

ذرائع کے مطابق سابق کپتان انتخاب عالم بھی کرکٹ کمیٹی میں شامل ہونے کے لیے مضبوط امیدوار ہیں۔یاد رہے کہ حال ہی میں قومی ٹیم کے سابق کپتان رمیز راجا نے پی سی بی کو تجویز دی تھی کہ کرکٹ کمیٹی پاکستان کرکٹ کے لیے بہت ضروری ہے اور پاکستان کرکٹ میں مینجمنٹ اور ایڈمنسٹریشن کے شعبے میں ہنگامی بنیادوں پر اقدامات کی اشد ضرورت ہے۔
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات