قائد اعظم ٹرافی، جنید خان کی تباہ کن بائولنگ کے باعث ایس این جی پی ایل کی ٹیم 35 رنز پر ڈھیر

اتوار 14 اکتوبر 2018 13:30

راولپنڈی۔14 اکتوبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 14 اکتوبر2018ء) قائد اعظم ٹرافی میں جنید خان کی تباہ کن بائولنگ کے باعث سوئی نادرن گیس پائپ لائنز لمیٹڈ کی ٹیم 35 رنز پر ڈھیر ہوگئی، پیسر نے میچ میں مجموعی طور پر 10 وکٹیں حاصل کرکے حبیب بنک کو 248 رنز سے کامیابی دلا دی۔

(جاری ہے)

پہلی اننگز میں جنید خان نے 7 کھلاڑی میدان بدر کئے، اس طرح ایس این جی پی ایل کی ٹیم 35 رنز پر آئوٹ ہوگئی اور اسے فالو آن کی خفت کا سامنا کرنا پڑا۔ کپتان مصباح الحق سمیت پانچ کھلاڑی صفر پر آئوٹ ہوئے جبکہ ایک کھلاڑی دوہرا ہندسہ عبور کر سکا۔ جنید خان نے دوسری اننگز میں تین وکٹیں حاصل کیں۔