الیکشن کمیشن نے رزلٹ ٹرانسمیشن سسٹم (آر ٹی ایس) اور رزلٹ مینجمنٹ سسٹم (آر ایم ایس) فعال کردیا

میڈیا کو پولنگ اسٹیشنز پر روکے جانے کا بھی نوٹس ،ْ متعلقہ حکام سے رابطہ ،ْ میڈیا کو نہ روکنے کی ہدایت چیف الیکشن کمشنر سردار محمد رضا اور سیکریٹری الیکشن کمیشن کا کنٹرول روم کا دورہ ،ْ انتظامات کا جائزہ لیا ،ْانتخابی عمل پر اطمینان کا اظہار

اتوار 14 اکتوبر 2018 13:40

الیکشن کمیشن نے رزلٹ ٹرانسمیشن سسٹم (آر ٹی ایس) اور رزلٹ مینجمنٹ سسٹم ..
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 14 اکتوبر2018ء) الیکشن کمیشن نے رزلٹ ٹرانسمیشن سسٹم (آر ٹی ایس) اور رزلٹ مینجمنٹ سسٹم (آر ایم ایس) فعال کردیا ہے۔ اتوار کو ضمنی انتخاب 2018 کے انتظام اور نتائج کی ترسیل کیلئے الیکشن کمیشن نے آر ٹی ایس اور آر ایم ایس سسٹم فعال کر دیا ہے۔ اس موقع پر نتائج کی بلاتعطل فراہمی کو یقینی بنانے کیلئے نادرا کی ٹیم بھی الیکشن کمیشن میں موجود رہی۔

پریزائیڈنگ افسران آر ٹی ایس پر الیکشن کمیشن جبکہ ریٹرننگ افسر آر ایم ایس پر نتائج ارسال کر نے کااعلان کیا گیا ۔

(جاری ہے)

الیکشن کمیشن کے مرکزی سیل میں شکایات موصول ہونے کا سلسلہ بھی جاری رہا۔ زیادہ تر شکایات میڈیا نمائندوں کو پولنگ اسیٹشنز میں داخلے سے روکے جانے کی تھیں۔الیکشن کمیشن نے میڈیا کو پولنگ اسٹیشنز پر روکے جانے کا بھی نوٹس لیتے ہوئے متعلقہ حکام سے رابطہ کرکے میڈیا کو نہ روکنے کی ہدایت کی ہے۔

چیف الیکشن کمشنر سردار محمد رضا اور سیکریٹری الیکشن کمیشن نے کنٹرول روم کا دورہ بھی کیا اور انتظامات کا جائزہ لے کر انتخابی عمل پر اطمینان کا اظہار کیا۔ ڈائریکٹر الیکشنز ندیم قاسم نے انہیں شکایات سیل اورف ڈی جی آئی ٹی خضر حیات نے آئی ووٹنگ کے حوالے سے بریفنگ د