بلال ٹائون میں گھرکے کچن میں گیس لیکج کے باعث آتشزدگی کے نتیجہ میں خاتون جھلس کر جاں بحق،شوہر شدید زخمی

اتوار 14 اکتوبر 2018 13:40

ایبٹ آباد۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 14 اکتوبر2018ء) ایبٹ آباد کے علاقہبلال ٹائون میں گھرکے کچن میں گیس لیکج کے باعث آتشزدگی کے نتیجہ میں خاتون جھلس کر جاں بحق،شوہر شدید زخمی ہوگیا ہے۔بلال ٹاؤن میں یاسر نامی شخص کے گھر کے کچن میں رات بھر سوئی گیس کے پائپ سے گیس لیک ہوتی رہی۔صبح یاسر کی اہلیہ نے چولہاجلانے کی کوشش کی۔

(جاری ہے)

ماچس کی تیلی جلاتے ہوئے گیس لیکج کے باعث دھماکہ کے بعدگھر میں آگ لگ گئی جس سے یاسر اوران کی اہلیہ جھلس کرشدید زخمی ہوئے۔

مقامی لوگوں کے مطابق ریسیکو1122کو اطلاع دی گئی تاہم ریسیکو کی ٹیم بروقت نہ پہنچی۔مقامی لوگوں نے اپنی مدد آپ کے تحت آگ پر قابوپایا اورمیاں بیوی کو تشویشناک حالت میں ایوب ٹیچنگ ہسپتال پہنچایا ۔یاسر کی اہلیہ ہسپتال میں دم توڑ گئی جبکہ یاسر کوپمز اسلام آباد منتقل کیا گیا ہے۔واضح رہے کہ ایوب ٹنچنگ ہسپتال میں برن یونٹ نہ ہونے کے باعث آتشزدگی سے جھلسنے والے مریضوں کا علاج ممکن نہیں ہے۔