Live Updates

شدید مہنگائی نے پی ٹی آئی کے ووٹرز کی رائے بدل دی

اگر مہنگائی نہ ہوتی تو لاہور سے تحریک انصاف کو بہت ووٹ ملنے تھے،اب عمران خان کو ووٹ دینے کا دل نہیں کرتا اب تو پی ٹی آئی کو ووٹ دینے کی بات پر میری بیوی بھی ناراض ہوتی ہے، بزرگ شہری

Muqadas Farooq Awan مقدس فاروق اعوان اتوار 14 اکتوبر 2018 14:43

شدید مہنگائی نے پی ٹی آئی کے ووٹرز کی رائے بدل دی
لاہور (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 14 اکتوبر 2018ء) :شدید مہنگائی نے پی ٹی آئی کے ووٹرز کی رائے بدل دی۔پھل فروش بزرگ شہری کا کہنا ہے کہ اگر مہنگائی نہ ہوتی تو لاہور سے تحریک انصاف کو بہت ووٹ ملنے تھے،اب عمران خان کو ووٹ دینے کا دل نہیں کرتا اب تو پی ٹی آئی کو ووٹ دینے کی بات پر میری بیوی بھی ناراض ہوتی ہے۔تفصیلات کے مطابق آج ملک بھر میں ضمنی انتخابات جاری ہے جب کہ پولنگ کا عمل بھی بغیر کسی رکاوٹ کے جاری ہے۔

پاکستان تحریک انصاف عام انتخابات میں تو بھاری اکثریت سے ووٹ لینے میں کامیاب ہو گئی تاہم اب صورتحال کچھ مختلف دکھائی دیتی ہے۔کیونکہ حکومت میں آنے کے بعد بجلی اورگیس کی قیمتوں میں اضافے نے ضمنی انتخابات میں تحریک انصاف کے ووٹ کم کر دئیے ہیں۔ایک بزرگ شہری کا کہنا ہے کہ لاہور سے تحریک انصاف کو بہت ووٹ ملتے اگر یہ لوگ اتنی مہنگائی نہ کرتے۔

(جاری ہے)

بزرگ شہری کا کہنا ہے کہ میں نے عام انتخابات میں عمران خان کو ووٹ دیا لیکن اب میرا انہیں ووٹ دینے کا دل نہیں کرتا۔میرے گھر والے بھی ناراض ہوتے ہیں اور میری بیوی کہتی ہے کہ آپ کہتے تھے عمران خان کو ووٹ دو اور اب دیکھو اس نے کتنی مہنگائی کر دی ہے۔میرا تین کمروں کا گھر ہے، پہلے بجلی کا بل 12ہزار آتا تھا لیکن اب بجلی کا بل 18ہزار آتا ہے۔بزرگ شہری کا کہنا ہے کہ مجھے تو یہ بات معلوم ہے کہ ن لیگ کی حکومت خزانہ خالی کر کے گئی تھی جس وجہ سے عمران خان کو قرضہ لینا پڑا۔

لیکن خواتین یہ بات نہیں مانتی اب خواتین کو بلا کون سمجھائے۔پھل فروش بزرگ نے مزید کہا کہ میرے گھر میں کچھ لوگ ن لیگ کو ووٹ ڈالتے ہیں اور کچھ لوگ تحریک انصاف کے ووٹرز ہیں۔لیکن میری بیوی اب عمران خان کو ووٹ دینے پر رضامند نہیں ہے۔کیونکہ وہ تحریک انصاف کی حکومت میں ایک دم ہونے والی مہنگائی سے شدید پریشان ہے۔مزید کیا کہا ویڈیو میں ملاحظہ کیجئے:
Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات