پاک افغان سرحد پر افغان فورسز کی پاکستانی فورسز پر فائرنگ

پاک فوج کی بھرپور جوابی کاروائی،پاک افغان سرحد باب دوستی ہر قسم کی آمد و رفت کے لیے بند ہو گئی

Muqadas Farooq Awan مقدس فاروق اعوان اتوار 14 اکتوبر 2018 16:11

پاک افغان سرحد پر افغان فورسز کی پاکستانی فورسز پر فائرنگ
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 14 اکتوبر2018ء) پاک افغان سرحد باب دوستی ہر قسم کی آمد و رفت کے لیے بند ہو گئی۔میڈیا رپورٹس میں بتایا گیا ہے پاک افغان سرحد پر باڑ کی تنصیب کا معاملہ شدت اختیار کر گیا ہے۔افغان حکومت  کو باڑ منظور ہے تاہم سیکورٹی فورسز منظور نہیں ہیں۔ افغان فورسز نے پاکستانی فورسز پر فائرنگ کی ہے۔پاک فوج نے بھی بھرپور جوابی کاروائی کا مظاہرہ کیا۔

رپورٹس میں مزید بتایا گیا ہے کہ اس تمام صورتحال کے بعد سرحد پر صورتحال کشیدہ ہو گئی ہے۔دنوں میں جھڑپ تاندہ درہ سروسان میں 2 گھنٹے سے جاری ہے۔سرحد پر سیکورٹی ہائی الرٹ کر دی گئی ہے۔جب کہ دوسری جانب کہا جا رہا ہےکہ پاک افغان سرحد پر بارڑ لگنے سے منشیات کی سمگلنگ میں کمی آئی ہے۔ اینٹی نارکوٹیکس فورس کے جی او سی 41 ڈویژن عاصم ملک نے کہا ہے کہ پاک افغان سرحد پر بارڑ لگنے سے منشیات کی سمگلنگ میں کمی آئی ہے۔

(جاری ہے)

رواں سال 51 ٹن منشیات پکڑی گئی جس کی بین الاقوامی مارکیٹ میں قیمت 464 ملین ڈالر ہے۔غیر ملکی نشریاتی ادارے کے مطابق پاک افغان سرحد پر بارڑ لگنے سےمنشیات کی سمگلنگ میں کافی حد تک کمی آئی ہے۔رواں سال منشیات سپلائی کرنے والے 18 افراد گرفتار اور 51 ٹن منشیات پکڑی گئی ۔اے این ایف اور ایف سی محدود وسائل میں منشیات کی روک تھام کے لئے اقدام کررہی ہے ۔

اسی متعلق گورنر خیبرپختونخوا شاہ فرمان نے کہا ہے کہ پاکستان کا پاک افغان سرحد پر باڑ لگانے کا فیصلہ درست ہے۔شناخت کے بغیرقبائلیوں کوافغانستان جانے کی اجازت دینا مشکوک ہے۔انہوں نے کہا کہ ایسے قوانین نہیں لانا چاہتے جس سے فاٹا کی مثبت روایات ختم ہوں۔انہوں نے کہاکہ جرگہ سسٹم کو قانونی حیثیت دی جائے گی اور فاٹا کے عوام کو بنیادی سہولتیں مہیا کرنے کی کوشش جاری ہے۔