منشیات فروشوں ، ناجائز اسلحہ رکھنے والوں کے خلا ف کارروائی ،17ملزمان گرفتار

اتوار 14 اکتوبر 2018 18:30

راولپنڈی 14اکتوبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 14 اکتوبر2018ء) راولپنڈی پولیس نے منشیات فروشوں ، ناجائز اسلحہ رکھنے والوں کے خلا ف کارروائی کرتے ہوئی17ملزمان کو گرفتار کرلیا۔

(جاری ہے)

تھانہ سول لائن پولیس نے عاطف سے 05 لیٹرکھلی شراب،، تھانہ رتہ امرال پولیس نے دلاور سے سے 250 گرام چرس ،تھانہ ٹیکسلا پولیس نے ذیشان سے 400 گرام چرس ، تھانہ چونترہ پولیس نے سفیر سی200گرام چرس، تھانہ رتہ امرال پولیس نے شفیع اللہ سے 01 عدد پستول 30 بور معہ 03 عدد روند ، 03 عدد میگزین اور 10 کارتوس، عمر سید سی01 عدد پستول 30 بور معہ 03 عدد روند ، طاہر سے 25 عدد روند ، تھانہ پیر ودہائی پولیس نے شبیر سے 01 عدد پستول 30 بور معہ04 عدد روند، تھانہ واہ کینٹ پولیس نے ارسلان سے 01 عدد پستول 30 بور معہ 04 عدد روند ، احمد سے 12 عدد روند برآمد کیے ، تھانہ گوجر خان پولیس نے محمد حماد کو گوجر خان بازار میں غُل غپاڑہ کرتے ہوے گرفتار کر لیا تھانہ مورگارہ پولیس نے کرایہ داری ایکٹ کی خلاف ورزی کرنے پر مالک مکان محمد علی کرایہ دار دانش،ممتاز ، محمد علی کو گرفتار کر لیا جبکہ تھانہ روات پولیس نے فضل الرحمن اور الیاس کو غیر قانونی پٹرول اور ڈیزل سپلائی کرتے ہوئے گرفتار کر کے ان کے قبضہ سے 60 لیٹر ڈیزل ، 03 لیٹر پٹرول ، 10 خالی کین اور ٹینکیاں قبضہ پولیس میں لے کر ملزمان کے خلاف الگ الگ مقدمات درج کرلئے۔