پولنگ کے دوران اکا دکا معمولی واقعات کے علاوہ فیصل آباد میں کوئی بڑا ناخوشگوار واقعہ رونما نہیں ہوا

اتوار 14 اکتوبر 2018 18:40

فیصل آباد۔14 اکتوبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 14 اکتوبر2018ء) فیصل ۱ٓباد میں قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 103 اور صوبائی اسمبلی کے حلقہ پی پی 103 تاندلیانوالہ میں اتوار کو منعقد ہونے والے ضمنی انتخاب کی پولنگ کے موقع پرووٹنگ کے اختتام تک اکا دکا معمولی واقعات کے علاوہ کوئی بڑا ناخوشگوار واقعہ رونما نہیں ہواجبکہ ٹرن ۱ٓئوٹ کی شرح 45 فیصد کے قریب رہی۔

(جاری ہے)

یہاں یہ امر بھی قابل ذکر ہے کہ گزشتہ عام انتخابات کے دوران بھی پولنگ کی شرح 40 سے 45 فیصد تک رہی تھی۔