Live Updates

روالپنڈی میں پی ٹی آئی اور ن لیگ کے کارکنان میں فائرنگ کا تبادلہ

کئی کارکنان کے زخمی ہونے کی اطلاعات،پولیس اور رینجرز کی بھاری نفری طلب کر لی گئی

Muqadas Farooq Awan مقدس فاروق اعوان اتوار 14 اکتوبر 2018 18:51

روالپنڈی میں پی ٹی آئی اور ن لیگ کے کارکنان میں فائرنگ کا تبادلہ
راولپنڈی (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔14اکتوبر 2018ء) روالپنڈی میں پی ٹی آئی اور ن لیگ کے کارکنان میں فائرنگ کا تبادلہ، کئی کارکنان کے زخمی ہونے کی اطلاعات،پولیس اور رینجرز کی بھاری نفری طلب کر لی گئی۔تفصیلات کے مطابق آج ملک بھر میں ضمنی انتخابات کا انعقاد ہوا۔پولنگ کا عمل مکمل ہونے کے بعد غیر سرکاری غیر حتمی نتائج آنے کا سلسلہ جاری ہے۔

تاہم ایسے میں راولپنڈی سے ایک افسوسناک خبر سامنے آئی ہے۔جہاں ڈی پی ایس کے باہر تحریک انصاف اور ن لیگ کے کارکنان کے درمیان جھگڑا ہوا۔اور اس جھگڑے نے شدت اختیار کر لی،دونوں جماعتوں کے کارکنان میں فائرنگ کا بھی تبادلہ ہوا۔جس کے بعد رینجرز اور پولیس کی بھاری نفری موقع پر طلب کر لی۔سیکورٹی فورسز نے علاقے میں حالات قابو میں کر لیے تاہم میڈیا رپورٹس کے مطابق کئی کارکنان کے زخمی ہونے کی اطلاعات سامنے آئی ہیں۔

(جاری ہے)

خیال رہے آج ضمنی انتخابات کا پر امن انعقاد ہوا جس میں سیکورٹی فورسز نے اہم کردار ادا کیا۔چند حلقوں میں معمولی نوعیت کے لڑائی جھگڑے دیکھنے میں آئے۔اس سے پہلے ایک میڈیا رپورٹ میں بتایا گیا کہ ٹیکسلا میں تحریک انصاف اور ن لیگکے کارکنان آمنے سامنے آ گئے۔ضمنی انتخابات کا پہلا تنازع ٹیکسلا میں پیش آیا ہے جہاں پی ٹی آئی اور ن لیگ کے کارکنان آمنے سامنے آ گئے اور دونوں جماعتوں میں سخت جملوں کا تبادلہ خیال ہوا۔

یہ واقعہ ٹیکسلا کے حلقہ این اے 63مین پیش آیا۔ تاہم اس سے پہلے کہ صورتحال مزید خراب ہوتی علاقے کے لوگوں نے دونوں جماعتوں کے کارکنان میں بیچ بچاؤ کروا لیا گیا۔میڈیا رپورٹس میں مزید بتایا گیا ہے کہ حلقے میں صورتحال کنٹرول میں ہے تاہم دونوں جماعتوں کے کارکنان کے درمیان گشیدگی کافی دیر تک موجود رہی۔جب کہ دوسری طرح ضمنی انتخابات کا غیر سرکاری غیر حتمی نتیجہ آنے کا سلسلہ جاری ہے۔
Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات