راولپنڈی پولیس کی منشیات فروشوں ، ناجائز اسلحہ رکھنے والوں کے خلا ف کاروائی 17ملزمان گرفتار

اتوار 14 اکتوبر 2018 20:30

راولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 14 اکتوبر2018ء) راولپنڈی پولیس نے منشیات فروشوں ، ناجائز اسلحہ رکھنے والوں کے خلا ف کاروائی میں17ملزمان کو گرفتار کرکے 850گرام چرس اور5 لیٹر کھلی شراب ، 4 پستول 30 بور معہ 51 روند، 10 کارتوس، 3 میگزین برآمد کرلیے ہیں اطلاعات کے مطابق تھانہ سول لائن پولیس نے عاطف سے 5 لیٹرکھلی شراب،، تھانہ رتہ امرال پولیس نے دلاور سے سے 250 گرام چرس ،تھانہ ٹیکسلا پولیس نے ذیشان سے 400 گرام چرس ، تھانہ چونترہ پولیس نے سفیر سی200گرام چرس، تھانہ رتہ امرال پولیس نے شفیع اللہ سے 1 پستول 30 بور معہ 3 روند ، 3 میگزین اور 10 کارتوس، عمر سید سی1 پستول 30 بور معہ 3 روند ، طاہر سے 25 روند ، تھانہ پیر ودہائی پولیس نے شبیر سے 1 پستول 30 بور معہ4 روند، تھانہ واہ کینٹ پولیس نے ارسلان سے 1 پستول 30 بور معہ 4 روند ، احمد سے 12 روند برآمد کیے ، تھانہ گوجر خان پولیس نے محمد حماد کو گوجر خان بازار میں غُل غپاڑہ کرتے ہوے گرفتار کر لیا تھانہ مورگارہ پولیس نے کرایہ داری ایکٹ کی خلاف ورزی کرنے پر مالک مکان محمد علی کرایہ دار دانش،ممتاز ، محمد علی کو گرفتار کر لیا جبکہ تھانہ روات پولیس نے فضل الرحمن اور الیاس کو غیر قانونی پٹرول اور ڈیزل سپلائی کرتے ہوئے گرفتار کر کے ان کے قبضہ سے 60 لیٹر ڈیزل ، 03 لیٹر پٹرول ، 10 خالی کین اور ٹینکیاں قبضہ میں لے کر الگ الگ مقدمات درج کرلئے ہیں۔