ای سی ایل سے نام نکلوانے کیلئے شرجیل کا عدالت سے رابطہ

اتوار 14 اکتوبر 2018 20:30

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 14 اکتوبر2018ء) پاکستان سپر لیگ اسپاٹ فکسنگ کیس میں سزا یافتہ اسلام آباد یونائیٹڈ کے بیٹسمین شرجیل خان نے ایگزٹ کنٹرول لسٹ سے نام نکلوانے کیلئے لاہور ہائی کورٹ سے رجوع کرلیا۔

(جاری ہے)

درخواست گزار شرجیل خان نے پی سی بی، وزارت داخلہ اور ایف آئی اے کو فریق بناتے ہوئے موقف اختیار کیا ہے کہ وہ انٹرنیشنل کرکٹر ہیں اور وزارت داخلہ نے غیر قانونی طور پر ان کا نام ای سی ایل لسٹ میں شامل کیا ہوا ہے جس کے سبب وہ عمرے کی سعادت کے علاوہ اپنے بھائی سے ملاقات کیلئے جانے سے بھی محروم ہیں۔ پانچ سالہ پابندی کے شکار کرکٹر کی جانب سے درخواست میں استدعا کی گئی ہے کہ درخواست گزار کا نام ایگزٹ کنٹرول لسٹ سے نکالنے کا حکم دیا جائے۔