بغیرہیلمٹ بائیک سواروں کو پٹرول فروخت کرنے پر پابندی عائد

اتوار 14 اکتوبر 2018 21:00

بغیرہیلمٹ بائیک سواروں کو پٹرول فروخت کرنے پر پابندی عائد
کراچی۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 14 اکتوبر2018ء) ہائی وے اینڈ موٹر وے پولیس نے پٹرول پمپ مالکان کو نوٹس جاری کیا ہے کہ بغیر ہیلمٹ موٹر سائیکل سواروں کو کسی صورت پٹرو ل فروخت نہیں کیا جائے۔تفصیلات کے مطابق یہ نوٹس ڈی آئی جی نیشنل ہائی ویز اینڈ موٹر ویز پولیس ، این5سائوتھ کی جانب سے جاری کیا گیا ہے ، جس کے تحت بغیر ہیلمٹ موٹر سائیک سواروں کو پٹرول فروخت کرنے پر پابندی رہے گی۔

(جاری ہے)

نوٹس میں کہا گیا ہے کہ جب تک موٹر سائیکل سوار ہیلمٹ پہن کر نہیں آتا ، تب تک اسے پٹرول پمپ سے پٹرول فراہم نہیں کیا جائے۔یاد رہے کہ ان دنوں پولیس موٹر سائیکل سواروں سے ہیلمٹ کی پابندی یقینی بنانے کے لیے کوشاں ہے۔ پولیس کے اے آئی جی ڈاکٹرامیرشیخ نے کہا چند روز قبل کہا تھا کہ شہریوں کو ہیلمٹ کی خریداری کے لیے ایک ہفتے کا وقت اور لائسنس بنوانے کے لیے ایک ماہ کا وقت دیتے ہیں۔اس سے بھی دو روز قبل کراچی ٹریفک پولیس نے رانگ وے سے آنے والوں کی گرفتاری کا فیصلہ کرتے ہوئے دو پولیس اہلکار کو گرفتار کرلیا تھا۔ اس دوران شہر بھر میں ٹریفک قوانین خصوصا رانگ وے پر آنے والی درجنوں گاڑیاں اور موٹر سائیکلیں ضبط کرلیں گئی تھیں۔

متعلقہ عنوان :