سندھ اسپورٹس بورڈ رینکنگ ٹیبل ٹینس ٹورنامنٹ کا افتتاح

پہلے روز انڈر15،انڈر18اور اوپن کیٹیگریز میں گرلز و بوائز کے سنسنی خیز مقابلے ہوئے

اتوار 14 اکتوبر 2018 21:10

کراچی۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 14 اکتوبر2018ء) سندھ بھر میں کھیلوں کے فروغ میں گہری دلچسپی لینے اور کھلاڑیوں کو اپنی صلاحیتوں کے اظہار کے مواقع فراہم کرنے پر سیکریٹری اسپورٹس ہارون احمد خان قابل مبارکباد ہیں۔ اس بات کا اظہار پاک آرمی کے کرنل ذوالفقار نے ایس ایس بی رینکنگ ٹیبل ٹینس ٹورنامنٹ کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔

انہوں نے اسپورٹس بورڈ کمپلیکس ناظم آباد میں ٹورنامنٹ کا افتتاح کرنے کے بعد کہا کہ مجھے بحیثیت مہمان خصوصی یہاں آکر بہت خوشی محسوس ہورہی ہے، ایڈمنسٹریٹر انجم حسین زیدی بھی لائق تحسین ہیں کہ انہوں نے ٹورنامنٹ کے نہ صرف بہترین انتطامات کئے بلکہ ٹورنامنٹ میں شامل کھلاڑیوں کو ہر وہ سہولت فراہم کی ہے جو کسی بھی ٹورنامنٹ کی اہم ضرورت ہوتی ہے۔

(جاری ہے)

بعد ازاں پہلے روز انڈر15،انڈر18 اور اوپن کیٹیگریز میں گرلز و بوائس کے سنسنی خیز مقابلے ہوئے سیکریٹری ٹیبل ٹینسی ایسو سی ایشن اور آرگنائزر سلیم احمد کے مطابق پہلے رائونڈ میں انڈر15 گرلز مقابلوں میں سارہ فیصل نے مصباح انجم کو1-3 سے، حقئقہ حسن نے رفعت خان کو0-3سے،بشریٰ انور نے ام حبیبہ کو0-3سے اور علیزے عزیز نے مریم بی بی کو0-3سے شکست دی۔

انڈر18 گرلز مقابلوں میں مصباح انجم،عائشہ ظفر، ثمن فواد، بشریٰ انور،حور فواد اور ماریہ تعظم اپنی اپنی حریف کھلاڑیوں کو زیر کرکے اگلے مرحلے میں داخل ہوگئیں،انڈر15 بوائز مقابلوں میں اسد سجوانی، مظاہر حسین،عفنان،سعید حیدر،جاوید قاضی، محب حیدر،وہاب اور علی مرتضیٰ بھی اپنے اپنے مقابلے جیت کر اگلے رائونڈ میں داخل ہوگئے، انڈر18 بوائز مقابلوں میں انیس، ارشد، ارمان خالد، محمد حسین،محمد دانیال،فہد شہزاد، محمد شاہ زیب اور جہانزیب سعید نے بھی سنسنی خیز مقابلوں کے بعد اپنے اپنے حریفوں کو شکست سے دوچار کرکے اگلے مرحلے میں کھیلنے کا اعزاز حاصل کر لیا، خواتین کی اوپن کیٹیگری میں حریم انور نے ثوبیہ علیم کو0-3،عقیقہ خان نے ثانیہ مرچنٹ کو0-3،ثمن فواد نے فرح دیبا کو0-3،نورین فرمان نے ثمر کاشف کو0-3،ماریہ تعظیم نے بشریٰ انور کو1-3،غور فواد نے ام حبیبہ کو0-3سے شکست کر مزا چکھایا، جبکہ عائشہ ظفر کو اقراء سعید کے نہ آنے کے سبب واک اوور دیدیا گیا،آخر میں ایڈمنسٹریٹر انجم حسین زیدی نے مہمانوں کی آمد کا شکریہ ادا کرتے ہوئے ٹورنامنٹ مین شامل کھلاڑیوں کو تلقین کی کہ وہ دوران کھیل ڈسپلن اور عمدہ اخلاق کا مظاہرہ کرتے ہوئے شائقین کے دل جیت لیں۔