Live Updates

خواجہ سرائوں کو قانونی مدد اور تحفظ فراہم کر نے کے ساتھ قانون پر بھی عملدر آمد کرائینگے ،ْ شیریں مزاری

لاپتہ افراد کے معاملے پر تمام فریقین کو اکٹھا کیا جائیگا ،ْ لاپتہ بچوں کے حوالے سے بھی مہم چلائیں گے ،ْعافیہ صدیقی کا نام ہمارے منشور میں شامل ہے ،ْوطن واپسی کیلئے کام شروع کر دیا گیا ہے ،ْوفاقی وزیر کا انٹرویو

اتوار 14 اکتوبر 2018 21:40

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 14 اکتوبر2018ء) وفاقی وزیر برائے انسانی حقوق ڈاکٹر شیریں مزاری نے کہا ہے کہ خواجہ سرائوں کو قانونی مدد اور تحفظ فراہم کر نے کے ساتھ قانون پر بھی عملدر آمد کرائینگے ،ْ لاپتہ افراد کے معاملے پر تمام فریقین کو اکٹھا کیا جائیگا ،ْ لاپتہ بچوں کے حوالے سے بھی مہم چلائیں گے ،ْعافیہ صدیقی کا نام ہمارے منشور میں شامل ہے ،ْوطن واپسی کیلئے کام شروع کر دیا گیا ہے ۔

ایک انٹرویو کے دور ان سوالات کے جواب میں انہوں نے کہا کہ ہم نے لاپتہ افراد کا مسئلہ بھی حل کرنا ہے اس لیے لاپتہ افراد کے معاملے پر تمام فریقین کو اکٹھا کیا جائے گا۔ انہوں نے مزید کہا کہ ہم لاپتہ بچوں کے حوالے سے بھی مہم چلائیں گے۔ ایک اور سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ ہم بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کو بہت اہم سمجھتے ہیں اور وہ ہمارا اثاثہ بھی ہیں، یہی وجہ ہے کہ پی ٹی آئی کی حکومت نے آتے ہی تمام سفارتخانوں کو بیرون ملک گرفتار پاکستانیوں کا ڈیٹا فراہم کرنے کا بھی کہا ہے تاکہ ان لوگوں کے مسائل بھی حل کیے جا سکیں۔

(جاری ہے)

عافیہ صدیقی کے بارے میں پوچھے گئے سوال کے جواب میں ڈاکٹر شیریں مزاری نے کہا کہ عافیہ صدیقی کا نام ہمارے منشور میں شامل ہے، پی ٹی آئی کی حکومت نے اقتدار سنبھالتے ہی عافیہ صدیقی کی وطن واپسی کے لیے کام شروع کیا اور اس کی جیل کو تبدیل کرنے کی بھی درخواست کی گئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ عوام کو ہماری حکومت سے بہت زیادہ توقعات ہیں اور ہم اپنے قائد وزیراعظم عمران خان کی ولولہ انگیز اور متحرک قیادت کے تحت ان عوامی توقعات پر پورا اترنے کی پوری کوشش کریں گے۔

انہوں نے کہا کہ خواجہ سرائوں کو قانونی مدد اور تحفظ فراہم کیا جائے گا اور خواجہ سرائوں کے حوالے سے قانون پر عملدرآمد بھی کروائیں گے۔ ایک اور سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ خواتین کے حوالے سے بھی قانون موجود ہے لیکن ہمارے پاس ان قوانین پر عملدرآمد کروانے کا مسئلہ ہے اور ہم کوشش کریں گے کہ اس مسئلے کو حل کیا جائے۔ انہوں نے کہا کہ ہم نے اپنی وزارت کی ہیلپ لائن پر بھی کام شروع کر دیا ہے
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات