Live Updates

این اے 124، پی ٹی آئی کو دوسری بار بڑے مارجن سے شکست

اتوار 14 اکتوبر 2018 23:10

این اے 124، پی ٹی آئی کو دوسری بار بڑے مارجن سے شکست
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 14 اکتوبر2018ء) حلقہ این اے 124میں تحریک انصاف کو دوسری بار بڑے مارجن سے شکست کا سامنا کرنا پڑا۔25جولائی کو ہونے والے عام انتخابات میں مسلم لیگ (ن) کے امیدوار حمزہ شہباز شریف نے ایک لاکھ46ہزار306 ووٹ حاصل کر کے اپنے مد مقابل پی ٹی آئی کے نعمان قیصر کو تقریبا 65ہزار کے قریب ووٹوں شکست دی تھی ۔

(جاری ہے)

حمزہ شہباز شریف کی جانب سے صوبائی اسمبلی کی نشست اپنے پاس رکھنے کے باعث ضمنی انتخابات میں (ن) لیگ کے شاہد خاقان عباسی اور پی ٹی آئی کے غلام محی الدین دیوان کے درمیان مقابلہ ہوا ۔ غیر سرکاری اور غیر حتمی نتائج کے مطابق شاہد خاقان عباسی نے 75ہزار12جبکہ غلام محی الدین دیوان نے غیر سرکاری اور غیر حتمی نتائج کے مطابق 30115ووٹ حاصل کئے ۔

Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات