Live Updates

قومی اور چاروں صوبائی اسمبلیوں کے ضمنی انتخاب میں تحریک انصاف اور اس کی اتحادی جماعتوں نے اکثریت حاصل کرلی، تحریک انصاف خیبرپختونخوا میں بھی سرفہرست رہی

پیر 15 اکتوبر 2018 02:10

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 15 اکتوبر2018ء) قومی اور چاروں صوبائی اسمبلیوں کے ہونے والے ضمنی انتخاب میں تحریک انصاف اور اس کی اتحادی جماعتوں نے اکثریت حاصل کرلی، تحریک انصاف خیبرپختونخوا میں بھی سرفہرست رہی، الیکشن کمیشن کی جانب سے جاری کئے گئے غیر حتمی غیر سرکاری نتائج کے مطابق قومی اسمبلی کی 11 حلقوں کے نتائج کے مطابق تحریک انصاف اور مسلم لیگ (ن) کو 4,4، مسلم لیگ (ق) کو 2 اور متحدہ مجلس عمل کو 1 نشست ملی۔

این اے 35 بنوں سے ایم ایم اے کے زاہد اکرم درانی، این اے 53 اسلام آباد سے تحریک انصاف کے علی نواز اعوان، این اے 56 اٹک سے مسلم لیگ (ن) کے ملک سہیل خان، این اے 60 راولپنڈی سے تحریک انصاف کے شیخ راشد شفیق، این اے 63 ٹیکسلا سے تحریک انصاف کے منصور حیات خان، این اے 65 چکوال سے مسلم لیگ (ق) کے چوہدری سالک حسین، این اے 69 گجرات سے مسلم لیگ (ق) کے چوہدری مونس الٰہی، این اے 103 فیصل آباد سے مسلم لیگ (ن) کے علی گوہر خان، این اے 124 لاہور سے مسلم لیگ (ن) کے شاہد خاقان عباسی، این اے 131 لاہور سے مسلم لیگ (ن) کے خواجہ سعد رفیق جبکہ این اے 243 کراچی سے پاکستان تحریک انصاف کے عالمگیر خان کامیاب قرار پائے۔

(جاری ہے)

پنجاب اسمبلی کے 11 حلقوں پر ضمنی انتخاب کے لئے پولنگ ہوئی، جس میں سے مسلم لیگ (ن) نے پی پی 27 جہلم، پی پی 103 فیصل آباد، پی پی 164 لاہور، پی پی 165 لاہور، پی پی 292 ڈیرہ غازی خان سے کامیابی حاصل کی ہے۔ تحریک انصاف نے پی پی 3 اٹک، پی پی 201 ساہیوال، پی پی 261 رحیم یار خان اور پی پی 272 مظفر گڑھ سے کامیابی حاصل کی۔ پی پی 118 ٹوبہ ٹیک سنگھ، پی پی 222 ملتان سے آزاد امیدوار کامیاب قرار پائے جبکہ پی پی 3 اٹک کے نتیجے کا انتظار ہے۔

خیبرپختونخوا اسمبلی کی 9 نشستوں پر ضمنی انتخاب کے لئے پولنگ ہوئی۔ تحریک انصاف نے پی کے 44 صوابی، پی کے 61 نوشہرہ، پی کے 64 نوشہرہ، پی کے 97 ڈی آئی خان اور پی کے 99 ڈی آئی خان سے کامیابی حاصل کی۔ عوامی نیشنل پارٹی نے پی کے 7 سوات، پی کے 53 مردان اور پی کے 78 پشاور جبکہ مسلم لیگ (ن) پی کے 3 سوات سے کامیابی حاصل کی۔ سندھ اسمبلی کے دو حلقوں میں پولنگ ہوئی، ان میں پی ایس 87 ملیر اور پی ایس 30 خیرپور کی نشستیں شامل تھیں، یہ دونوں نشستیں پاکستان پیپلز پارٹی نے حاصل کر لیں۔ بلوچستان اسمبلی کے حلقہ پی بی 35 مستونگ سے آزاد امیدوار جبکہ پی بی 40 خضدار سے بی این پی کے امیدوار کامیاب قرار پائے۔
Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات