پاکستان میں زرعی ادویات کا 93.34 فیصدحصہ کیڑے مارنے کیلئے استعمال ہوتاہے،ماہرین

پیر 15 اکتوبر 2018 11:12

قصور۔15 اکتوبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 15 اکتوبر2018ء) ماہرین زراعت نے بتایا کہ پاکستان میں زرعی ادویات کا 93.34 فیصدحصہ کیڑے مارنے کیلئے استعمال ہوتاہے جبکہ فصلات کی چھپی دشمن جڑی بوٹیوں کی تلفی کیلئے صرف 4.3 فیصد ادویات استعمال کی جاتی ہیں نیزعالم اقوام میں جڑی بوٹی مار ادویات کی فروخت کا تناسب45.3 فیصد تک ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے بتایا ہے کہ جڑی بوٹیاں کیڑے مکوڑوں سے زیادہ خطرناک ہیں جوفصلوں سے خوراک‘پانی‘ روشنی چھین کر ان کی پیدواری صلاحیت کو بری طرح متاثر کرتی ہیں ۔

متعلقہ عنوان :