امریکا ایران کی حکومت کو تبدیل کرنے کا خواہشمند ہے، صدر ڈاکٹر روحانی

پیر 15 اکتوبر 2018 12:02

امریکا ایران کی حکومت کو تبدیل کرنے کا خواہشمند ہے، صدر ڈاکٹر روحانی
تہران۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 15 اکتوبر2018ء) ایران کے صدر ڈاکٹر حسن روحانی نے کہا ہے کہ امریکا اٴْن کے ملک میں حکومت کی تبدیلی کا چاہتا ہے۔

(جاری ہے)

ایرانی خبررساں ادارے کے مطابق تہران یونیورسٹی میں منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ امریکا نفسیاتی اور اقتصادی حربوں سے ایران کی جائز حکومت کو تبدیل کرنے کی کوشش میں ہے۔ انہوں نے کہا کہ صدر ٹرمپ کے دورِ صدارت میں امریکا نے ایران پر نئی اقتصادی پابندیوں کے نفاذ کا سلسلہ شروع کر رکھا ہے جبکہ ایرانی تیل کی فروخت پر پابندی چار نومبر کو عائد کی جا رہی ہے۔