فلم ’’ٹھگز آف ہندوستان‘‘ کا نیا پوسٹر جاری

پیر 15 اکتوبر 2018 12:02

فلم ’’ٹھگز آف ہندوستان‘‘ کا نیا پوسٹر جاری
ممبئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 15 اکتوبر2018ء) بالی وڈ فلم ’’ٹھگز آف ہندوستان‘‘ کا نیا پوسٹر جاری کر دیا گیا۔

(جاری ہے)

بھارتی ذرائع ابلاغ کے مطابق یش راج فلمز کی فلم ’’ٹھگز آف ہندوستان‘‘ کے نئے پوسٹر میں تمام کرداروں پر مبنی ہے جس میں اداکار عامر خان لال رنگ کے چشمے لگائے فرنگی کی حلیے میں دکھائی دیئے گئے ہیں، امیتابھ بچن نے پگڑی پہنی اور تلوار پکڑی ہوئی ہے، کترینہ کیف اور فاطمہ ثناء شیخ دکھائی دی گئی ہیں، ہدایتکار وجے کرشنا اچاریا کی فلم کی کہانی 1795ء میں ہندوستان میں برطانوی راج کے پس منظر پر مبنی ہے، فلم 8نومبر کو ریلیز کی جائے گی۔