بولی وڈ کی 11 معروف فلمسازخواتین کا اہم اعلان

ہراسانی کے الزامات کا سامنا کرنے والی بولی وڈ شخصیات کے ساتھ کام نہ کیا جائے‘اپیل

پیر 15 اکتوبر 2018 12:11

بولی وڈ کی 11 معروف فلمسازخواتین کا اہم اعلان
ممبئی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 15 اکتوبر2018ء) بھارت میں حالیہ جاری می ٹو انڈیا موومنٹ کے بعد بولی وڈ کی 11 معروف فلم ساز خواتین نے دیگر فنکاروں سے بھی اپیل کی ہے کہ وہ جنسی ہراسانی کے الزامات کا سامنا کرنے والی بولی وڈ شخصیات کے ساتھ کام نہ کریں۔

(جاری ہے)

سماجی روابط کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر پوسٹ کے گیے ایک نوٹ میں لکھا گیا تھا کہ ’ بطور خواتین اور فلم ساز، ہم می ٹو انڈیا موومنٹ کی حمایت کرتی ہیں، ہم ان خواتین کے ساتھ اظہارِ یکجہتی کرتے ہیں جنہوں نے اس کے خلاف آواز اٹھائی۔

ٹوئیٹ میں مزید کہا گیا کہ ہم یہاں موجود ہیں تاکہ کام کی جگہ پر سب کو ایک جیسا ماحول فراہم کرنے سے متعلق آگاہی پھیلائی جاسکے، ہم انڈسٹری کے تمام دوستوں کو ایسا کرنے پر زور دیتے ہیں۔یہ ٹوئیٹ 11 خواتین کی جانب سے تھی جن میں زویا اختر، نندیتا داس، کرن راؤ، کونکونا سین شرما، گوری شندے بھی شامل تھیں۔

متعلقہ عنوان :