بیلجیئم کے فضائی اڈے پر کھڑے ایف 16 کی دوسرے طیاروں پر فائرنگ،دوزخمی
ٹیکنیشن کی غلطی سے ایف 16 کے کینن فائر، ہینگر کے سامنے کھڑا ایک ایف 16 طیارہ مکمل طور پر تباہ ہو گیا
پیر 15 اکتوبر 2018 12:16
(جاری ہے)
ٹیکنیشن نے بیلجیئم کے جنوب میں واقع فلورنس فضائی اڈے پر معمول کے کام کے دوران ایف 16 کے کینن فائر کر دیے جس سے ہینگر کے سامنے کھڑا ایک ایف 16 طیارہ مکمل طور پر تباہ ہو گیا۔
رپورٹس کے مطابق ہینگر کے سامنے کھڑا ایف 16 طیارے میں پورا ایندھن بھرا ہوا تھا اور کینن کی فائرنگ سے اس جہاز کو آگ لگ گئی جبکہ نزدیک ہی کھڑا ایک اور جیٹ طیارے کو بھی نقصان پہنچا۔بیلجیئم ایئر فورس نے اس واقعے کی تصدیق کی ہے اور کہا کہ ایف 16 طیارے کو آگ لگنے اور دھماکہ ہونے کے نتیجے میں دو مکینک زخمی ہوئے ۔تاہم فضائیہ نے یہ نہیں بتایا کہ یہ واقعہ ٹیکنیشن کی غلطی سے پیش آیا ہے۔رپورٹس کے مطابق ایف 16 طیارے کی کینن سے چھ ہزار گولیاں فی منٹ فائر ہوتی ہیں۔ اور اسی وجہ سے ٹیکنیشن نے زیادہ دیر بٹن نہیں دبایا اور پھر بھی اتنی گولیاں فائر ہو گئیں کہ ایف 16 طیارہ تباہ ہو گیا۔کہا جا رہا ہے کہ دوسرے ایف 16 طیارے میں ایندھن بھرا جا چکا تھا کیونکہ اس جہاز نے تھوڑی ہی دیر میں پرواز کرنا تھا۔مزید بین الاقوامی خبریں
-
نیتن یاہو اور ان کے ساتھیوں کو شرم آنی چاہیے، اسرائیلی قیدی کی ویڈیو جاری
-
یو اے ای میں ریکارڈ بارشیں، گھروں کی مرمت کیلئے ساڑھے 54 کروڑ ڈالر کا اعلان
-
ارجنٹائن کا انٹرپول سے ایرانی وزیر داخلہ کو گرفتار کرنے کا مطالبہ
-
اطالوی شہر وینس کا سیاحت کے حوالے سے اہم فیصلہ
-
اسرائیل نے رفاح پرزمینی حملے کی تیاری کرلی
-
بنگلہ دیش کے کئی علاقوں میں درجہ حرارت 42ڈگری سے متجاویز
-
امریکی جامعات میں جو ہورہا ہے وہ خوفناک ہے، نیتن یاہو
-
یہودیوں کا مذہبی تہوار، سیکڑوں یہودیوں کامسجد اقصی پر دھاوا، فلسطینیوں کو نکال دیا
-
شاہ سلمان بن عبدالعزیزطبی معائنے کیلئے اسپتال میں داخل
-
یونانی شاہی جوڑے کا شادی کے 14سال بعد علیحدگی کا اعلان
-
روس نے خلا میں ہتھیار رکھنے سے متعلق قرارداد ویٹو کردی
-
امریکا، اسقاطِ حمل پرپابندی کے خاتمے کا بل منظور
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.