سعودی عرب، ملازمتوں کی شرح میں 18.7فیصد کا اضافہ

پیر 15 اکتوبر 2018 12:18

سعودی عرب، ملازمتوں کی شرح میں 18.7فیصد کا اضافہ
ریاض۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 15 اکتوبر2018ء) سعودی وزارت محنت و سماجی بہبود نے کہا ہے کہ نجی اداروں میں سعودی ملازمین کی تعداد میں 18.7فیصد کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

سعودی نشریاتی ادارے کے مطابق وزارت محنت و سماجی بہبود کی جانب سے 1438-39ھ کے جاری کردہ اعداد و شمار میں واضح کیا گیا ہے کہ نجی اداروں کے کارکنان کی مجموعی تعداد میں 18.7 فیصد کا اضافہ ہوا ہے جبکہ ان اداروں میں غیر ملکی ملازمین کی شرح 81.3فیصد سے بھی تجاوز کر گئی ہے ۔ رپورٹ کے مطابق غیر ملکی کارکنان کی مجموعی تعداد 79لاکھ7ہزار514 ہو چکی ہے۔ سعودیوں کی مجموعی تعدادلاکھ79ہزار46 ہے۔ رپورٹ کو مجلس شوریٰ میں پیش کردی گئی ہے۔

متعلقہ عنوان :