ابوظبی، ایشیائی سمگلر گرفتار، ساڑھی17کلو منشیات ضبط

پیر 15 اکتوبر 2018 12:18

ابوظبی، ایشیائی سمگلر گرفتار، ساڑھی17کلو منشیات ضبط
ابوظبی۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 15 اکتوبر2018ء) متحدہ عرب امارات کی پولیس نے سمگلنگ کو کوشش ناکام بناتے ہوئے ایک ایشیائی گروہ کو گرفتار کر کے ان کے قبضے سے ساڑھی17کلو منشیات ضبط کرلیں۔

(جاری ہے)

ابوظبی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ابوظبی پولیس کے ترجمان ن ے بتایا کہ پہلی کارروائی میں 4 ایشیائی افراد کو گرفتار کیا گیا جنہوں نے ہیروئن اور دوسری نشہ آور اشیاء گاڑیوں کے اسپیر پارٹ لے جانے والی ٹرک میں چھپا رکھے تھے۔ دوسری کارروائی میں ایک شخص گرفتار کیا گیا جس کے پاس ساڑھے 5کلو نشہ آور اشیاء برآمد کی گئیں۔ اس نے منشیات موبائل فروخت کرنے والی دکان میں چھپا رکھی تھیں۔ انہوں نے کہا کہ دونوں کارروائیوں میں مجموعی طور پر ساڑھی17کلو منشیات قبضہ میں لی گئی ہیں۔