Live Updates

عمران خان اور شیخ رشید کے مابین ملاقات میں ضمنی انتخابات سے متعلق تبادلہ خیال

قومی اسمبلی میں کم سیٹیں ملنے کی تحقیقات ہونی چاہئیے، وزیراعظم عمران خان

Muqadas Farooq Awan مقدس فاروق اعوان پیر 15 اکتوبر 2018 12:16

عمران خان اور شیخ رشید کے مابین ملاقات میں ضمنی انتخابات سے متعلق تبادلہ ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 15 اکتوبر 2018ء) :وزیراعظم عمران خان اور وفاقی وزیر شیخ رشید کے مابین ملاقات میں ضمنی انتخابات سے متعلق تبادلہ خیال کیا گیا۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق وزیراعظم عمران خان اور وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید کے مابین ملاقات ہوئی ہے۔ملاقات کے دوران ضمنی انتخابات سے متعلق تبادلہ خیال کیا گیا۔وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ قومی اسمبلی میں کم سیٹیں ملنے کی تحقیقات ہونی چاہئیے۔

جب کہ شیخ رشید نے این اے 60 میں کم مارجن سے جیت کی وجوہات سے متعلق عمران خان کو آگاہ کیا۔ عمران خان نے شیخ راشد شفیق کی جیت پر شیخ رشید کو مبارکباد دی۔شیخ رشید نے بھی عمران خان کو یقین دلایا کہ شیخ راشد تحریک انصاف میں بھرپور کردار ادا کریں گے۔خیال رہے این اے 60 راولپنڈی کا حلقہ ہے جہاں سے شیخ رشید کے بھتیجے شیخ راشد شفیق نے تحریک انصاف کی ٹکٹ پر انتخابات میں حصہ لیا اور کامیاب رہے۔

(جاری ہے)

خیال رہے قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 60 راولپنڈی IV سے اعصاب شکن مقابلہ کے بعد تحریک انصاف کے شیخ راشد شفیق 44483 ووٹ حاصل کر کے کامیاب قرار پائے۔ الیکشن کمیشن کی جانب سے فارم 47 پر جاری غیر سرکاری غیر حتمی نتیجہ کے مطابق تحریک انصاف کے شیخ راشد شفیق کامیاب قرار پائے۔ اس حلقہ سے کُل 10 امیدوار مدمقابل تھے، جن میں سے مسلم لیگ (ن) کے سجاد خان نے 43836 ووٹ حاصل کئے اور وہ دوسرے نمبر پر رہے۔

تحریک لبیک کے امیدوار زاہد عقیل نے 2288 ووٹ حاصل کئے۔ اس حلقہ میں کُل ووٹوں کی تعداد 357768 تھی، جبکہ ڈالے گئے ووٹوں کی تعداد 92962 رہی، جن میں سے 512 ووٹ مسترد قرار دیئے گئے۔ ڈالے گئے ووٹوں کی شرح 25.98 فیصد رہی۔جب کہ دوسری طرف این اے 60 میں پاکستان مسلم لیگ نکے امیدوار سجاد خان نے انتخابی نتائج ماننے سے انکار کر دیا۔سجاد خان کا کہنا ہے کہ اپنے وکلاء سے قانونی مشاورت کر رہے ہیں جس کے بعد ووٹوں کی دوبارہ گنتی کے لیے درخواست دیں گے۔ سجاد خان کا کہنا ہے کہ میرے حلقے میں دھاندلی کی گئی ہے اور نتائج کو بھی تبدیل کیا گیا ہے۔

Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات