15 اکتوبر بصارت سے محروم افراد کی صلاحیتوں اور کامیابیوں کا اعتراف کرنے کا دن ہے

وفاقی وزیر برائے انسانی حقوق ڈاکٹر شیریں مزاری کا سفید چھڑی کے تحفظ کے عالمی دن کے موقع پر پیغام

پیر 15 اکتوبر 2018 13:08

15 اکتوبر بصارت سے محروم افراد کی صلاحیتوں اور کامیابیوں کا اعتراف کرنے ..
اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 15 اکتوبر2018ء) وفاقی وزیر برائے انسانی حقوق ڈاکٹر شیریں مزاری نے کہا ہے کہ 15اکتوبر بصارت سے محروم افراد کی صلاحیتوں اور کامیابیوں کا اعتراف کرنے کا دن ہے۔

(جاری ہے)

سفید چھڑی کے تحفظ کے عالمی دن کے موقع پر اپنے پیغام میں انہوں نے کہا کہ امور خارجہ کے سفارتکاروں میں ایک شاندار سفارتکار خاتون بصارت سے محروم ہے اور اس کا امتیازی سلوک کے خلاف جدوجہد قابل تعریف ہے۔ انہوں نے کہا کے ہمارے بہتر مستقبل کے لئے یہ ضروری ہے کہ ہم بلا امتیاز ان افراد کی کامیابیوں اور صلاحیتوں کا اعتراف کریں۔

متعلقہ عنوان :