بدعنوانی کا خاتمہ کریں گے، اردن کے بادشاہ

ْ تمام شہری برابر ہیں اور متعلقہ ادارے کرپشن کو جڑ سے اکھاڑ پھیکنے کی خاطر پرعزم ہیں،بیان

پیر 15 اکتوبر 2018 13:08

بدعنوانی کا خاتمہ کریں گے، اردن کے بادشاہ
عمان(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 15 اکتوبر2018ء) اردن کے بادشاہ عبداللہ الثانی کہا ہے کہ ملکی حکام بدعنوانی کے خلاف کریک ڈاؤن شروع کریں گے۔

(جاری ہے)

غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق انہوں نے یہ بیان ایک ایسے وقت میں دیا جب مہنگائی اور بدعنوانی کے خلاف عوامی سطح پر غم وغصے میں اضافہ نوٹ کیا جا رہا ہے۔ اس تناظر میں رواں سال کے دوران مظاہروں کا انعقاد بھی کیا گیا تھا۔ شاہ عبداللہ نے کہا کہ تمام شہری برابر ہیں اور متعلقہ ادارے کرپشن کو جڑ سے اکھاڑ پھیکنے کی خاطر پرعزم ہیں۔ قدرتی وسائل کی کمی کے باعث اس عرب ریاست کو زیادہ تر غیر ملکی امداد پر انحصار کرنا پڑتا ہے

متعلقہ عنوان :