خاشقجی کی بازیابی کی خاطر قابل اعتماد تحقیقات کی ضرورت ہے،جرمنی، برطانیہ اور فرانس

پیر 15 اکتوبر 2018 13:16

خاشقجی کی بازیابی کی خاطر قابل اعتماد تحقیقات کی ضرورت ہے،جرمنی، برطانیہ ..
برلن(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 15 اکتوبر2018ء) جرمنی، برطانیہ اور فرانس نے کہا ہے کہ ترکی سے لاپتہ ہونے والے سعودی صحافی جمال خاشقجی کی بازیابی کی خاطر قابل اعتماد تحقیقات کی ضرورت ہے۔

(جاری ہے)

غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق ایک بیان میں ان تینوں ممالک نے سعودی عرب اور ترکی سے کہا کہ وہ اس معاملے کا انتہائی سنجیدگی سے مشاہدہ کر رہے ہیں۔ جمال دو اکتوبر کو استنبول میں واقع سعودی قونصل خانے میں جانے کے بعد سے لاپتہ ہیں۔ ایسی اطلاعات بھی ہیں کہ سعودی حکومت کے ناقد اس صحافی کو قونصل خانے میں ہی ہلاک کر دیا گیا تھا۔