اسلام آباد اکیڈمی کلب اور گیرژن کلب کی ٹیموں نے کومیکو فٹ سال چیمپئن شپ کے فائنل کیلئے کوالیفائی کر لیا

پیر 15 اکتوبر 2018 13:16

اسلام آباد اکیڈمی کلب اور گیرژن کلب کی ٹیموں نے کومیکو فٹ سال چیمپئن ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 15 اکتوبر2018ء) اسلام آباد اکیڈمی کلب اور گیرژن کلب کی ٹیموں نے کومیکو فٹ سال چیمپئن شپ کے فائنل کیلئے کوالیفائی کر لیا۔ سیمی فائنل میچوں کے مہمان خصوصی رکن قومی اسمبلی صداقت علی عباسی تھے۔ اس موقع پر اسلا م آباد فٹ بال ایسوسی ایشن کے جنرل سیکرٹری سیّد شرافت حسین بخاری، نائب صدر محمد زمان، ٹورنامنٹ سیکرٹری حفصہ ارشد کے علاوہ شائقین کی کثیر تعداد بھی موجود تھی۔

پہلے سیمی فائنل میچ میں گیرژن کلب نے قائداعظم کلب کو ایک سخت مقابلے کے بعد 1-0 گول سے شکست دے کر فائنل میں جگہ بنائی۔ وقفے تک دونوں ٹیمیں بغیر کسی گول کے برابر رہیں دوسرا ہاف ختم ہونے سے چند منٹ پہلے گیرژن کلب کی جانب سے معیظ نے گول کرکے اپنی ٹیم کو برتری دلائی جو کہ مقررہ وقت تک برقرار رہی۔

(جاری ہے)

دوسرے سیمی فائنل میچ میں اسلام آباد اکیڈمی نے مہران کلب کو 3-2 پنلٹی ککس سے شکست دے کر فائنل کیلئے کوالیفائی کر لیا، پہلے ہاف کے 14 ویں منٹ میں اسلام آباد اکیڈمی کی جانب سے معیظ نے گول کرکے اپنی ٹیم کو برتری دلائی اور دوسرے ہاف کے 12 ویں منٹ میں مہران کلب کی طرف سے روح اللہ نے گول کرکے مقابلہ 1-1 گول سے برابر کردیا جو کہ میچ کے اختتام تک برقرار رہا۔

میچ کا فیصلہ پنلٹی ککس پر ہوا، پنلٹی ککس پر اسلام آباد اکیڈمی نے دو جبکہ مہران کلب نے ایک گول کیا۔