Live Updates

بجلی کی ترسیل کیلئے بہترین نظام لانا ٹارگٹ ہے،

صارفین کے مسائل کے حل کیلئے کھلی کچہریوں کا انعقاد کیا جائے گا، وفاقی وزیر توانائی عمر ایوب کا استقالیہ سے خطاب

پیر 15 اکتوبر 2018 13:23

بجلی کی ترسیل کیلئے بہترین نظام لانا ٹارگٹ ہے،
ہری پور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 15 اکتوبر2018ء) وفاقی وزیر توانائی عمر ایوب خان نے کہا ہے کہ بجلی کی ترسیل کیلئے بہترین نظام لانا ٹارگٹ ہے، صارفین کے مسائل کے حل کیلئے کھلی کچہریوں کا انعقاد کیا جائے گا۔ وہ گذشتہ روز مقامی ہوٹل میں سیاسی و سماجی شخصیت خورشید انور خان کی جانب سے دیئے گئے استقالیہ سے خطاب کر رہے تھے۔ قبل ازیں سابق وزیر خارجہ گوہر ایوب خان، سپیکر خیبر پختونخوا اسمبلی مشتاق احمد غنی، صوبائی وزیر مواصلات و تعمیرات اکبر ایوب خان، رہنما تحریک انصاف یوسف ایوب خان اور میزبان تقریب خورشید انور خان نے بھی تقریب سے خطاب کیا۔

اس موقع پر رکن قومی اسمبلی ایبٹ آباد علی خان جدون، ڈاکٹر اظہر جدون، نائب ضلع ناظم آغا شبیر، تحصیل ناظم طارق خان، اشرف خان اور دیگر شخصیات بھی موجود تھیں۔

(جاری ہے)

عمر ایو ب خان نے کہا کہ ہری پور کے عوام نے انہیں ریکارڈ ووٹ کی برتری سے کامیاب کر کے ان کے خاندان کو خرید لیا ہے، وزیر اعظم عمران خان کی قیادت میں تحریک انصاف کی ٹیم ہزارہ اور خیبر پختونخوا سمیت پورے ملک میں ریکارڈ ترقیاتی کام کروائے گی۔

انہوں نے کہا کہ عمران خان کی ہدایت پر ایسی پالیسیاں بنائی جا رہی ہیں جن سے محنت کش طبقہ کو تحفظ ملے، سابق حکومت نے بجلی کی ترسیل کیلئے کچھ نہیں کیا جس کی وجہ سے ہم19 ہزار میگا واٹ سے زیادہ بجلی ترسیل کر ہی نہیں سکتے اس لئے بجلی کی ترسیل کا بہترین نظام لانا موجودہ حکومت کا ٹارگٹ ہے جس کیلئے خیبر پختونخوا سمیت ملک بھر میں بہترین ڈسٹری بیوشن سسٹم کے ساتھ ساتھ نئے گرڈ سٹیشن اور ٹرانسفارمر کی اپ گریڈیشن کر کے بجلی کے جملہ مسائل حل کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ توانائی کی وزارت عوام کی امانت ہے، سائلین جب چاہیں ان سے رابطہ کر سکتے ہیں، صارفین کے مسائل کے حل کیلئے کھلی کچہریوں کا انعقاد کیا جائے گا۔
Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات