ڈپٹی ڈی ای او رافعہ ناز جدون کی زیر صدارت سالانہ سپورٹس مقابلوں کیلئے میٹنگ

پیر 15 اکتوبر 2018 13:23

ڈپٹی ڈی ای او رافعہ ناز جدون کی زیر صدارت سالانہ سپورٹس مقابلوں کیلئے ..
ہری پور۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 15 اکتوبر2018ء) ہری پور میں ضلعی سطح پر ہونے والے سالانہ سپورٹس مقابلوں کے انعقاد کیلئے جی جی سی ایم ایس میں سالانہ سپورٹس 2018ء کیلئے ایک میٹنگ کا اہتمام کیا گیا۔ میٹنگ کی صدارت ڈپٹی ڈی ای او (فی میل) ہری پور رافعہ ناز جدون نے کی۔ اس موقع پر اے ڈی او میڈم نصرت بشارت بھی موجود تھیں۔ میٹنگ میں تمام مڈل سکولز کی ہیڈز اور پی ای ٹی نے شرکت کی۔

میڈم رافیہ ناز جدون نے ہم نصابی سرگرمیوں کو اجاگر کیا اور کھیلوں کے اصول و ضوابط پر روشنی ڈالی۔ میٹنگ میں کھیلوں کے کامیاب مقابلہ کیلئے باہمی مشاورت سے مختلف کمیٹیاں بنائی گئیں۔ سپورٹس کمیٹی کی صدر ڈپٹی ڈی او رافعہ ناز جدون، گیم سیکرٹری اے ڈی او مس نصرت پروین اور جنرل سیکرٹری خدیجہ ہاشمی ایس ایس ٹی گورنمنٹ مڈل سکول جامعہ کو منتخب کیا گیا۔

(جاری ہے)

میٹنگ میں چار زون تشکیل دیئے گئے جس میں زون نمبر ایک ہری پور، زون نمبر دو پھرہالہ، زون نمبر تین سرائے صالح اور زون نمبر چار خانپور شامل ہیں۔ میٹنگ میں ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر جعفر منصور عباسی نے ہم نصافی سرگرمیوں اور کھیلوں کو بہترین ذہنی و جسمانی تفریح قرار دیا۔ آخر میں سپورٹس منٹس دیئے گئے جس میں مقابلہ نعت و قرات، کوئز، تقاریر، مضمون نویسی، پوسٹر میکنگ، ملی نغمہ، قومی ترانہ، اتھلیٹکس، والی بال، ٹینس اور بیڈ منٹن شامل ہیں۔

متعلقہ عنوان :