ایبٹ آباد تعلیمی بورڈ کے زیراہتمام انٹرمیڈیٹ سپلیمنٹری امتحان پرسوں سے شروع ہوں گے

پیر 15 اکتوبر 2018 13:23

ایبٹ آباد۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 15 اکتوبر2018ء) ایبٹ آباد تعلیمی بورڈ کے زیراہتمام انٹرمیڈیٹ سپلیمنٹری امتحان پرسوں بدھ سے شروع ہوں گے، تمام پرائیویٹ طلباء و طالبات کو رول نمبرز ان کے متعلقہ پتہ جات پر بھیج دیئے گئے ہیں، اگر کسی وجہ سے کسی امیدوار کو رول نمبر نہ ملا تو وہ بورڈ آفس سے ڈپلیکیٹ رول نمبر حاصل کر سکتا ہے۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق کنٹرولر امتحانات بورڈ آف انٹرمیڈیٹ اینڈ سکینڈری ایجوکیشن ایبٹ آباد کی جانب سے جاری ایک پریس ریلیز کے مطابق طلباء و طالبات ڈپلیکیٹ رول نمبر کے حصول کیلئے آخری امتحان کی ڈی ایم سی کی کاپی ساتھ لائیں، ریگولر طلباء و طالبات کے رول نمبر جاری کر دیئے گئے ہیں، ریگولر رول نمبرز کے حصول کیلئے متعلقہ ادارہ کے پرنسپل سے اتھارٹی لیٹر لانا لازمی ہو گا۔

متعلقہ عنوان :