سعودی شہری نے91 برس پرانی گاڑیوں کا شوروم قائم کر دیا

پیر 15 اکتوبر 2018 13:36

سعودی شہری نے91 برس پرانی گاڑیوں کا شوروم قائم کر دیا
ریاض۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 15 اکتوبر2018ء) سعودی شہری ناصر العمرانی نی91 برس پرانی 11کاریں جمع کر کے نایاب گاڑیوں کا شوروم قائم کر دیا۔سعودی ذرائع ابلاغ کے مطابق تبوک شہر کے محلہ حقل کے رہائشی 70 ساکہ ناحر العمرانی نے 91 سال پرانی کاریں مرمت کر کے ایک نایاب شوروم قائم کر دیا ہے۔

(جاری ہے)

میڈیا سے اظہار خیال کرتے ہوئے العمرانی نے بتایا کہ وہ اپنی اولاد کی مدد سے نایاب پرانی کاریں تلاش کرتے رہتے ہیں اور اصلاح و مرمت کے لئے پرزوں کی تلاش میں مختلف علاقوں کا سفر بھی کرتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ وہ گزشتہ 20بر س سے یہ کام دلچسپ مشغلہ کے طور پر کر رہے ہیں اور ان کے پاس 1927ء کے ماڈل کی فورڈ کار سمیت 11گاڑیاں ہیں جنہیں وہ محفوظ کر چکے ہیں۔ ناصر نے کہا کہ وہ نایاب گاڑیاں کاروبار کی غرض سے نہیں بلکہ دلچسپ مشغلہ کے طور پر خریدتے ہیں۔